-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

16 اکتوبر، 2020

بھارتی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ ملالہ یوسفزئی کی کہانی سن کر آبدیدہ ہوگئی

 

بھارتی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ ملالہ یوسفزئی کی کہانی سن کر آبدیدہ ہوگئی



 
ممبئی (این این آئی 16 اکتوبر 2020) بالی ووڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنا کا کہنا ہے کہ وہ ملالہ یوسفزئی سے آن لائن انٹرویو کے دوران بات چیت کرتے ہوئے اْن کی متاثر کْن کہانی سْن کر اپنے آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئی تھیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ کا کہنا ہے کہ جب وہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی دنیا کی کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی سے گفتگو کررہی تھیں تو اْن کی متاثر کْن اور سبق آموز کہانی نے انہیں رْلا دیا تھا۔ٹوئنکل کھنا نے حال ہی میں اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ٹوئیک انڈیا پر ملالہ یوسف زئی کا انٹرویو لیا تھا۔ٹوئنکل کھنا نے بتایا کہ ملالہ کے ساتھ انٹرویو آڈیو ہونا تھا لیکن جب میں نے اسے سیٹ کیا تو وہ ویڈیو پر منتقل ہوگیا تھا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ جب ملالہ اپنی متاثر کْن کہانی سنا رہی تھیں تو وہ اپنے انسوؤں پر قابو نہیں رکھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں مَیں نے تیزی سے اپنے بال پیچھے کیے اور اپنی آنکھوں میں کاجل لگایا تاکہ میں تھوڑی بہتر دِکھ سکوں۔

ٹوئنکل کھنا نے کہا کہ انٹرویو کے آخر میں مجھے اس بات سے فرق نہیں پڑا کہ ملالہ یوسفزئی کی کہانی نے مجھے آبدیدہ کردیا تھا۔ملالہ یوسفزئی نے انٹرویو میں خواتین کی خودمختاری، ان کے آگے بڑھنے اور آزادی میں مرد حضرات کا کردار کلیدی ہوتا ہے، کیوں کہ وہ بھی اپنے والد کی مدد سے ہی اس مقام پر پہنچی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ جب انہیں نوبیل انعام دینے کا اعلان کیا گیا وہ اس وقت اسکول کی کلاس میں تھیں اور اْستانی نے آکر انہیں خوشخبری بتائی۔خیال رہے کہ پاکستان میں طالبان کے قاتلانہ حملے میں معجزانہ طور پر بچ جانے والی طالب علم ملالہ یوسفزئی دنیا بھر میں تعلیم کے فروغ کیلئے کردار ادا کررہی ہیں، انہیں 2014 میں امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔واضح رہے کہ ملالہ پر 9 اکتوبر 2012 کو وادی سوات کے علاقے مینگورہ میں اسکول سے گھر جاتے ہوئے حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں پہلے پشاور لے جایا گیا اور بعد میں راولپنڈی کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں