جوبلی لائف انشورنس اور ایزی انشورنس کے درمیان معاہدہ

جوبلی لائف انشورنس اور ایزی انشورنس کے درمیان معاہدہ 

پاکستان میں نجی شعبے کے صف اول کے انشورنس ادارہ جوبلی لائف انشورنس نے ملک میں انتہائی تیزی سے ترقی کرنے والے انشورنس ایگریگیٹر پورٹل ایزی انشورنس ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ اس اشتراک کے تحت صارفین کو آن لائن خریداری کے خصوصی پلیٹ فارم کے ذریعے چند کلکس پر جدید ترین انشورنس پالیسی پیش کی جاسکیں گی۔ تصویر میں جوبلی لائف انشورنس کے ایم ڈی اور سی ای او جاوید احمد (بائیں جانب بیٹھے )، ایزی انشورنس ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے  کے بانی اور سی ای او فہد اقبال اعوان(دائیں جانب بیٹھے ) کے ہمراہ دونوں اداروں کے حکام معاہدے پر دستخطی تقریب میں موجود ہیں۔


کراچی، 19اکتوبر، 2020۔ پاکستان میں نجی شعبے کے صف اول کے انشورنس ادارہ جوبلی لائف انشورنس نے ملک میں انتہائی تیزی سے ترقی کرنے والے انشورنس ایگریگیٹر پورٹل ایزی انشورنس ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے (EasyInsurance.com.pk) کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ اس اشتراک کے تحت صارفین کو آن لائن خریداری کے خصوصی پلیٹ فارم کے ذریعے چند کلکس پر جدید ترین انشورنس پالیسی پیش کی جاسکیں گی۔ 

اس پلیٹ فارم کا پہلا مرحلہ فعال ہونے کے دوران جوبلی لائف اگلے چند ماہ میں اس پورٹ فولیو میں مزید کٹیگریز کے اضافے کے ساتھ زندگی اور صحت کے فوری مدتی انشورنس پلانز پیش کرے گا۔ یہ اہم اشتراک جوبلی لائف کے ہدف سے ہم آہنگ ہے تاکہ اپنے موجودہ اور نئے صارفین کے لئے انشورنس کے حصول کو باسہولت اور کسی رکاوٹ سے محفوظ رکھا جائے جبکہ اسکے ساتھ ہی ٹیکنالوجی کے نئے طریقوں کو بھی اختیار کیا جائے۔ 
 
جوبلی لائف انشورنس کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او جاوید احمد نے کہا، "سال 2020 میں ہم نے دو انتہائی اہم سبق سیکھے۔ ڈیجیٹل اب وقت کا تقاضہ ہے اور یہی آنے والے سالوں میں ترقی کرے گا، اور دوسری بات یہ ہے کہ ہم سب کو غیرمتوقع چیلنجز کے لئے تیار رہنے کی ضرورت ہے تاکہ اپنے اور اپنے پیاروں کی مالی اعتبار سے حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ جوبلی لائف انشورنس کی طرف سے ہم اپنے صارفین کو بہترین سہولیات اور پالیسیاں خریدنے کے باسہولت آپشنز کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں تاکہ انکی انفرادی ضروریات پوری ہوں اور انہیں رسائی کے لئے ہر ممکن حد تک کم وقت اور کم کاوشیں درکار ہوں۔ ایزی انشورنس ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے (EasyInsurance.com.pk)  کے ساتھ یہ اشتراک اسکی مزید ایک مثال ہے اور ہم اسکی مزید ترقی کے لئے پرامید ہیں۔" 

ایزی انشورنس ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے (EasyInsurance.com.pk) کے بانی اور سی ای او نے بتایا، "ہم پاکستان میں نجی شعبے کے سب سے بڑے انشورنس ادارہ جوبلی لائف انشورنس کے ساتھ اشتراک پر پرجوش ہیں جو پاکستان کے انشورنس سیکٹر میں صف اول کا نمایاں ادارہ ہے۔ مجھے اعتماد ہے کہ انکی جدید ترین خدمات اور احتیاط سے تیارشدہ پلانز سے ہمارے پورٹ فولیو کی اہمیت میں بہت زیادہ اضافہ ہوگا اور ہم اپنے صارفین کی مطلوبہ ضروریات کی تکمیل کے لئے بہترین خدمات پیش کرسکیں گے۔" 

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post