انفینیکس پاکستان کی کراچی میں پہلے ایکسپیرئنس اسٹور کا افتتاحی کردیا، سٹور عبداللہ ہارون روڈ پر واقع ہے

انفینیکس پاکستان کی کراچی میں پہلے ایکسپیرئنس اسٹور کا افتتاحی  کردیا، سٹور عبداللہ ہارون روڈ پر واقع ہے

انفینیکس Infinixپاکستان کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی میں ایڈوانس اور جدید ایکسپیرئنس اسٹو رکے افتتاح کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ فلیگ شپ مقام عبداللہ ہارون روڈ،صدر کراچی میں واقع ہے اور ملک میں اعلیٰ اسمارٹ فون برانڈ کا پہلا ایکسپیرئنس اسٹورہے۔

ٰٓٓپہلے ایکسپرئنس اسٹور کی افتتاحی تقریب24اکتوبر2020کو منعقد ہوئی جس کا آغاز ربن کاٹنے سے ہوا جس کے بعد کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں Infinix  پاکستان مارکیٹنگ منیجر سید محمد اویس اور ریجنل سیلز منیجر شاہ زیب اطہرکے علاوہ دیگر نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی۔اس فلیگ شپ اسٹور میں صارفین کیلئے ایک نئے اور باہمی رابطے کے ماحول میں خریداری کا ایک نیا لطف فراہم کیا گیا ہے۔




ایکپیرئنس اسٹور کے افتتاح کے موقع پر  Infinixپاکستان کے CEO جناب جو ہو (Mr. Joe Hu) نے اپنے خیالات کا اظہار ان الفاظ میں کیا،"ایکسپیرئنس اسٹور کے افتتاح کا مقصد صارفین کو آف لائن مقام پر خریداری کا ایک منفرد انداز پیش کرنا ہے جہاں وہ نئی پروڈکٹس اور ٹیکنالوجیز ملاحظہ کریں اور بعد از فروخت سہولت بھی حاصل کرسکیں۔

ایکسپیرئنس زون میں باہمی رابطے کے حصے بھی موجود ہیں جہاں صارفین Infinix  اسمارٹ فونز کی دوسروں سے مختلف خصوصیات کے بارے میں جان سکیں گے جو ان کو فون کی خریداری میں معاون ثابت ہوں گی۔اس جگہ پرInfinix کے آفیشیل سیلز مین پروڈکٹ سے متعلق کسی بھی سوال کا جواب دینے اور صارفین کیلئے بعد از فروخت سروس کی معلومات فراہم کرنے کیلئے موجود ہیں۔

Infinix  کا شمار اس وقت پاکستان میں ٹاپ مڈ رینج اسمارٹ فون برانڈزپیش کرنے والوں میں ہوتاہے جو ایسی تقریبات کے ذریعہ صارف کے لئے بہتر سے بہتر لطف فراہم کرنے میں مسلسل کوشاں ہے۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post