-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

9 اکتوبر، 2020

ایک اور ڈھائی سال کی زینب زیادتی کا بعد قتل ، لاش کھیتوں سے برآمد ، معصوم بچی کا پیٹ بھی تیز دھار آلے سے چیر دیا گیا تھا

 

ڈھائی سال کی  زینب زیادتی کا بعد قتل ،  لاش کھیتوں سے برآمد  ، معصوم بچی کا پیٹ بھی تیز دھار آلے سے چیر دیا گیا تھا

چارسدہ (ویب ڈیسک 9 اکتوبر 2020)  ایک اور زینب درندگی کا شکار بنی۔ ننھی زینب کی عمر محض ڈھائی سال تھی۔ ایک اور معصوم زینب زیادتی کے بعد انتہائی بے رحمی و سفاکی سے قتل کر دی گئی، خیبر پختون خواہ کے ضلع چارسدہ میں اغواء کی گئی ڈھائی سالہ بچی زینب کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی ہے۔ سفاک شخص نے معصوم بچی زینب کو زیادتی کرنے کے بعد تیز دھار آلے سے پیٹ چاک کر کے قتل کیا ہے۔   خیبر پختونخوا کے صوبائی درالحکومت پشاور کے ضلع چارسدہ میں زینب کی طرح ایک اور ڈھائی سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔

ڈاکٹروں نے بچی سے زیادتی کی تصدیق کر دی ہے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کو18 گھنٹے قبل زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اس کا پیٹ اور سینہ چیر دیا گیا۔ قتل کی وجہ جاننے کے لیے بچی کا چار بار پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ بچی گزشتہ روز چارسدہ سے اغوا ہوئی تھی اور اب اس کی لاش پشاور کے قریب کھیتوں سے ملی ہے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش کھیتوں میں واقع پانی کے ٹینک سے ملی ہے۔ علاقہ مکینوں نے اسی جگہ سے 2 ملزموں کو زیادتی کے الزام میں پکڑ کر درگت بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔  پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس ظالمانہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کی جائے گی۔

تھانہ پڑانگ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ منگل کو شام کے وقت بچی کے والد تھانے آئے اور آگاہ کیا کہ اُن کی بچی دوپہر ایک بجے کے لگ بھگ گھر سے باہر کھیلنے گئی تھی مگر شام گئے تک واپس نہ آئی۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں