نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل نے رضوان الہٰی کو چیف کوراڈینیٹر ڈسٹرکٹ #چترال مقرر کردیا

نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل نے رضوان الہٰی کو چیف کوراڈینیٹر ڈسٹرکٹ #چترال مقرر کردیا

چترال (ٹائمزآف چترال نیوز) نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل نے رضوان الہٰی کو چیف کوراڈینیٹر ڈسٹرکٹ چترال مقرر کردیا ہے۔ حال ہی میں جاری نوٹیفیکشن کے مطابق جناب رضوان الہٰی ولد غلام سرور کو نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کا چیف کوراڈینیٹر ڈسٹرکٹ چترال مقرر کیا گیا ہے۔


چیئر مین نیشنل پیس اینڈ جسٹس میاں عبدالوحید نے تنظیم سازی کے سلسلہ میں پاکستان کے طارورں صوبوں بشمول آزادجموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں امن قائم کرنے اورانصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل دینے اور تمام مزاہب کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرکے تمام مسالک کے درمیان اتحاد ویک جہتی کے سیمینار منعقد کرکے آگاہی دینے کیلئے محترم جناب رضوان الہٰی ولد غلام سرور کو نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کا چیف کوراڈینیٹر ڈسٹرکٹ چترال مقرر کیا جاتا ہے کہ حکومت پاکستان کی امن پالیسی کی بجا آوری ممکن ہو سکے مجھے امید واثق ہے آپ نئی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے حوالے سے پہلے سے بڑھ کر مستعدی اور دلجمعی سے کام کام کریں گے اوراخوت درداداری اعتدال پسندی، برداشت اور بردباری جیسی اعلٰی انسانی اقدار کے فروع کیلئے کام کریں گے میں اللہ تعا لٰی سے دعا گو ہو کہ یہ عہدہ آپ کو ترقی کی منازل طے کرنے میں اہم زینہ ثابت ہو۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post