-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

14 اکتوبر، 2020

فیس کی جانب سے ڈائل زیرو کو پاکستان میں بااختیار سیلز پارٹنر کے طور پر متعارف کرانے کے لئے ہیلو پاکستان کے نام سے تقریب

 

فیس کی جانب سے ڈائل زیرو کو پاکستان میں بااختیار سیلز پارٹنر کے طور پر متعارف کرانے کے لئے ہیلو پاکستان کے نام سے تقریب



کراچی،14اکتوبر، 2020۔ فیس بک نے پاکستان کے لئے اپنے بااختیار سیلز پارٹنر ڈائل زیرو کو متعارف کرانے کے لئے آن لائن تقریب کا انعقاد کیا۔ دونوں کمپنیوں نے ملک کے لئے اپنی نوعیت کی پہلی پارٹنرشپ کے بارے میں گفتگو کی جس میں شرکاء کو فیس بک کی جانب سے مقامی کاروبار کے لئے مقامی اکاؤنٹ مینجمنٹ، پاکستانی روپے میں بلنگ، فیس بک پروڈکٹ ایجوکیشن اور زیادہ باسہولت انداز سے کسٹمر سپورٹ سمیت متعدد نئی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ 

اس تقریب میں تخلیقی مہارت، صارف کے رویئے میں تبدیلی اور فیس بک ایڈز کو بروئے کار لاتے ہوئے اسکے اثرات سے متعلق اہم موضوعات کا احاطہ کیا گیا اور پاکستان میں ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ کی حالت سے متعلق پینل ڈسکشن پر اختتام پذیر ہوا جس میں یونی لیور پاکستان اور ایسٹ ریور سمیت انڈسٹری ماہرین نے شرکت کی۔ 

فیس بک میں اے پی اے سی کے لئے ایمرجنگ مارکیٹس کے ڈائریکٹر جورڈی فورنیز نے کہا، "فیس بک ایک مارکیٹ کے طور پر پاکستان کو انتہائی اہم سمجھتا ہے، اسی وجہ سے ہم اپنے مقامی اسٹیک ہولڈرز سے رابطے کے لئے مسلسل نئے راستے تلاش کرتے رہتے ہیں۔ ڈائل زیرو کے ساتھ اشتراک پاکستان میں پہلے سے زیادہ ضرورت کے مطابق اشتہارکاری کی سہولیات کی فراہمی کے لئے ایک اور سنگ میل ہے۔ ڈائل زیرو ایک بااختیار سیلز پارٹنر کے طور پر ایجنسیوں اور مقامی کاروباری اداروں کو بہترین تعاون فراہم کررہا ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ تعاون آنے والے سالوں میں مزید مستحکم ہوگا۔" 
ڈائل زیرو پرائیویٹ لمیٹڈ کے ضمیر قریشی نے کہا، "فیس بک کی جانب سے اسے متعارف کرانے کا فیصلہ نہ صرف ہمارے لئے بلکہ پاکستان کے لوگوں کے لئے بھی ایک بہترین موقع ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فیس بک کی موجودگی کی انتہائی زیادہ ضرورت تھی۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ یہ اشتراک تمام شریک اسٹیک ہولڈرز کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوگا۔ فیس بک کے لئے بااختیار سیلز پارٹنر کے طور پر ہم افراد، چھوٹے و درمیانی کاروبار ی اداروں اور انڈسٹری کے بڑے اداروں کو قابل بنا کر اپنے ڈیجیٹل ماحول سے سہولت پہنچانے کے لئے پرامید ہیں۔ ہماری سوچ یہ ہے کہ پاکستان کے ڈیجیٹل منظرنامہ کو بڑھا کر اسے اسکی بلند ترین سطح پر لایا جائے۔ یہاں ڈائل زیرو اور فیس بک میں شامل ہر ایک کے لئے یہ ایک دلچسپ سفر ہوگا جبکہ ہمارے     کلائنٹس اور ایجنسی پارٹنرز کے لئے یہ اس سے بھی زیادہ دلچسپ سفر ہوگا۔" 

فیس بک جانب سے ڈائل زیرو کو رواں سال جون میں بااختیار سیلز پارٹنر کے طور پر منتخب کیا گیا تاکہ پاکستان میں پروگرامز، ٹریننگز اور ورکشاپس جیسے مختلف طریقوں کے ذریعے مختلف کاروباری اداروں اور ایجنسیز کو مارکیٹ سے متعلق مہارت اور تعاون فراہم کیا جائے۔ کمپنی مقامی مارکیٹ سے متعلق اپنی معلومات کے ساتھ ہی ساتھ فیس بک کی مختلف سہولیات اور ٹولز سامنے لائے گی جس کی بدولت پاکستان میں پورے ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ ماحول کے لئے وہ مثالی بزنس پارٹنر بن جائے گی۔ 

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں