یوفون کی جانب سے اٹلی کے لئے بین الاقوامی رومنگ کے سب سے سستے نرخ متعارف

یوفون کی جانب سے اٹلی کے لئے بین الاقوامی رومنگ کے سب سے سستے نرخ متعارف 


اسلام آباد : پاکستانی ٹیلی کام کمپنی یوفون نے اٹلی کے لئے بین الاقوامی رومنگ کے سب سے کم ریٹس کی فراہمی کے ساتھ اپنے صارفین کے لئے ایک اور سہولت متعارف کرادی ہے۔ صارفین محض 10 روپے میں کالز کرسکتے ہیں، ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں اور 1MBڈیٹا استعمال کرسکتے ہیں۔ 

یہ پاکستان میں کسی بھی ٹیلی کام آپریٹر کی جانب سے بین الاقوامی رومنگ کے سب سے کم ترین نرخ ہیں، یہاں تک کہ اٹلی کے اپنے نیٹ ورک کے بین الاقوامی نرخوں کے مقابلے میں بھی یوفون کی جانب سے فراہم کردہ نرخ نسبتاََ کم ہیں۔ پاکستان سے کال بیک چارجز  بھی اٹلی کے اپنے نیٹ ورک کے بین الاقوامی کالنگ ریٹس سے کم ہیں۔ 




پری پیڈ صارفین کو ڈیٹا رومنگ کی سروس بحالی کے لئے محض *506#ڈائل کرنے کی ضرورت ہے جبکہ پوسٹ پیڈ صارفین پہلے سے آگاہ کرکے بین الاقوامی رومنگ سروسز بحال کراسکیں گے۔ 

صارفین سروس کی بحالی کی تصدیق کے لئے یوفون کسٹمر ہیلپ لائن 333 (پاکستان کے اندر) اور یوفون آئی آر ہیلپ ڈیسک (پاکستان سے باہر)  نمبر +92-333-5100038ڈائل کرسکتے ہیں۔ آئی آر ہیلپ ڈیسک پر کال کرنے پر  یوفون کے عام وائس رومنگ چارجز کا اطلاق ہوگا۔ صارفین کے لئے ایک مزید آپشن یہ بھی ہے کہ وہ قریب ترین یوفون فرنچائز، سروس سینٹر یا پی ٹی سی ایل / یوفون جوائنٹ شاپ سے یہ سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ 

نئے رومنگ پلانز کو کم لاگت اور سہولت کے مطابق تیار کیا جاتا ہے۔ یوفون نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ صارفین بدستور مطمئن رہیں اور ٹرانزٹ سفر میں اس سہولت سے محظوظ ہوں۔ 

اس آفر کے ساتھ یوفون نے ایک بار پھر اس حقیقت کا اعادہ کیا ہے کہ صارفین کی سہولت اور آسانی کمپنی کے لئے ایک اہم ترجیح ہے۔ یوفون مسلسل اپنے صارفین کو سہولت پہنچانے کے لئے کوشاں ہے اور اپنے نعرے 'تم ہی تو ہو 'پر حقیقی طور پر عمل پیرا رہنے کے لئے بھرپور انداز سے کام کررہا ہے۔ 

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and for taking the time to point out options to improve our service. Please have your opinion on this post below.

Previous Post Next Post