آذربائیجان میں پاکستانی پرچموں کی مانگ میں اضافہ ، نئے آزاد شدہ علاقوں میں دن میں پانچ بار اللہ اکبر کی صدائیں گونجیں گی ، پاکستان کا شکریہ

آذربائیجان میں پاکستانی پرچموں کی مانگ میں اضافہ ،  نئے آزاد شدہ علاقوں میں دن میں پانچ بار اللہ اکبر کی  صدائیں گونجیں گی ، پاکستان کا شکریہ
 
باکو (ویب ڈیسک )آرمینیا کے زیر قبضہ ایک اور شہر آذربائیجان نے فتح کر لیا ۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف نے اپنی عوام کو خوشخبری دیتے اعلان کیا ہے کہ آرمینیا کے زیر قبضہ علاقہ فضولی شہر فتح کر لیا ہے ۔ اس شہر میں موجود تمام مساجد میںپانچ وقت اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہونگی ۔ آذربائیجان کےصدر الہام علیئیف نے آرمینیا کی فوج کو دوٹوک پیغام دیا کہ وہ جلد از جلد ہمارے علاقوں سے نکل جائے ، ہم اپنی زمین کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں لینے دیں گے ۔ 




دوسری جانب آرمینیاکے خلاف جنگ میں پاکستان نے اپنا وزن آذربائیجان کے پلڑے میں ڈال کر آذری قوم کے دل جیت لیے اور اب وہاں پاکستانی پرچموں کی طلب بھی بڑھ گئی ہے۔آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگورنو کاراباخ کے تنازع پر جنگ کئی ہفتوں سے جاری ہے اور عارضی جنگ بندی کے باوجود آرمینیا کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔پاکستان اور ترکی نے آرمینیا سے جنگ کے معاملے پر آذربائیجان کی پہلے دن سے حمایت کررکھی ہے جس کے باعث دونوں ملکوں سے اظہار یکجہتی کیلئے باکو کے گھروں کی بالکونیوں میں دونوں ممالک کے پرچم لہرائے گئے تھے۔پاکستان کی حمایت کے بعد آذربائیجان میں پاکستانی جھنڈوں کی طلب میں بھی اضافہ ہوگیا جس کی تصدیق پاکستان میں تعینات آذری سفیر علی علی زادہ نے کی ہے۔اپنی ٹوئٹ میں آذری سفیر نے کہاکہ آذربائیجان میں لوگ ترکی اور پاکستان سے بے حد محبت کرتے ہیں اور اسی وجہ سے پاکستانی جھنڈوں کی طلب بڑھ گئی ہے۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post