-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

13 نومبر، 2020

چترال میں 2 خواتین کو شوہروں سے مظالم سے نجاتی دلائی گئی۔ سوشل ویلفئر اور انسانی حقوق کے تنظیم نے جائداد ہتھیانے کے لئے بیوی اور بچی پر ظلم کرنے والے سے نجات دلائی، کجو میں خاتون75 سالہ بابا سے آزاد کرایا گیا

چترال میں  2 خواتین کو شوہروں مے مظالم سے نجاتی دلائی گئی۔  سوشل ویلفئر  اور انسانی حقوق کے تنظیم نے  جائداد ہتھیانے کے لئے بیوی اور بچی پر ظلم کرنے والے سے نجات دلائی،  کجو میں خاتون75 سالہ بابا سے آزاد کرایا گیا




چترال (گل حماد فاروقی 13 نومبر 2020) پاکستان انٹر نیشنل ہیومن  رائٹس  آرگنائیزیشن  کے اراکین نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  ڈیزاسٹر اور انسانی حقوق چترال عبد الولی خان کے سربراہی میں گہریت سے تعلق رکھنے والے ایک معذور خاتون اور اس کی چار سالہ بچی کو شوہر کے مظالم سے نجات دلایا۔  گہریت  کی رہایشی  گوجر قبیلے سے تعلق رکھنے والی ایک  معذور لڑکی کے نام پر والدین نے زمین  منتقل کیا تھا اس زمین کو ہتھانے کیلئے ایک گوجر شحص نے اس سے شادی کرلی۔جس پر وہ مظالم کرتے رہے اور اس کی چار سالہ بیٹی کی بھی مارنے کی کوشش کی گئی۔



یہ ظالم شوہر اس معزور لڑکی پر ظلم کرتا رہا  جسے مارا پیٹا بھی اور اسے ذہنی طور پر بھی معذور کرایا  تاہم اس شحص نے اس عورت کو طلاق دی اور اس سے چار سالہ بچی بھی لے لیا۔ اس عورت کو بھی شوہر نے کچھ نہیں دیا۔

عالم خان نے بتایا کہ ان کی تنظیم کو شکایت ملی تھی کہ ضلع دیر حال سے ہمیں شکایت ملی کہ ایک  چار سالہ بچی کے ساتھ اس کا باپ اور سوتیلی ماں اس پر تشدد کررہے ہیں جسے بھوکا پیاسا رکھ کر اس کو مارنے کی کوشش  کررہے تھے ہم نے فوری طور پر اس پر ایکشن لیا او ر ان پر مقدمہ درج کرکے مقامی عدالت سے رجوع کیا  جس پر فاضل عدالت نے اس بچی کو ماں کے حوالہ کرنے کا حکم صادر کیا۔ اس ماں اور بچی کو اپنے آبائی گھر گہریت لایا گیا۔ سوشل ویلفئیر آفیسر نصرت جبین اور دارالامان کی  پراجیکٹ منیجر عاضیہ اجمل،  PIHRO کے صوبائی کو آرڈینیٹر معراج محمد اور ڈسٹرکٹ آفیسر عالم خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  ڈیزاسٹر اور انسانی حقوق عبد الولی خان کے نگرانی میں  دونوں متاثر خواتین کے گھروں میں جاکر ان کی داد رسی کرلی۔

اس موقع پر انہوں نے یقین دلایا کہ جب دار الامان مکمل ہوجائے تو اس خاتون اور اس کی معصوم بچی کو وہاں منتقل کریں گے۔ اس خاتون کے پدری زمین پر اس کے سابقہ شوہر نے مکان بنایا تھا مگر یہ مکان اب اس کے بھائی کے قبضے میں ہے جہاں یہ خاتون اپنی بچی سمیت بھائی کے بیوی اور بچوں کے ساتھ اس مکان میں رہائش پذیر ہے تاہم اس مکان کو بھی اس کیلئے اور اس کی بچی کیلئے قانونی طور پر محفوظ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں یہ در بدر کی ٹوکریں نہ کھائے۔

متاثرہ لڑکی نے میڈیا کو بتایا کہ میرا شوہر مجھ پر نہایت ظلم کرتا رہا مجھے مارا پیٹا اور ہڈی بھی توڑ ڈالی انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ مجھ سے بھیک بھی منگواتا تھا اور میرے ساتھ  میری بیٹی کو مارنے کی کوشش کر رہے تھے تاکہ میری پدری جائداد پر وہ قبضہ جمائے۔

PIHRO کے ڈسٹرکٹ آفیسر دیر لوئیر   عالم خان یوسفزائی نے میڈیا کو بتایا کہ ان کو ایک شکایت ملی تھی کہ چترال کے علاقے کجو سے تعلق رکھنے والے ایک خاتون کا  صوابی میں اسی سالہ با با ولایت شاہ سے   شادی کرایا گیا تھا اس لڑ کی کو دلالوں نے 272000 ر وپے کے عوض  بابے کو حوالے کیا تھا ہم نے جب تحقیقات کرلی تو وہ قانون، شریعت اور مقامی رسم کے بھی سراسر حلاف ورزی ہوئی تھی  اس لڑکی  کا شوہر کے دیکھے بغیر اس  سے شادی  کرائی گئی تھی ہم نے وہ پیسے واپس لئے اور اس لڑکی  اور بابا کو اپنا حصہ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس کیس میں سب کے حلاف مقدمہ درج ہوسکتا تھا  دھوکہ دہی اور انسانی اسمگلنگ کے دفعات کے تحت FIR بھی کٹ سکتا مگر ہم نے افہام و تفہیم سے  یہ معاملہ حل کرایا  کیونکہ اس لڑکی کا اس سے پہلے ضلع کرک میں شادی کرائی گئی تھی جس سے اس کی دو بچے بھی تھے مگر وہاں سے طلاق ہونے پر ایک بار پھر اس کی ایک با با سے شادی کرائی گئی۔  چونکہ لڑکی اس ضعیف المعر شحص کے ساتھ زندگی نہیں گزارنا چاہتی تھی کیونکہ اس نے دیکھا ہی نہیں تھا تو ہم نے باہمی افہام و تفہیم سے ان دونوں میں علیحدگی کرائی اور وہ رقم  برابری کے حساب سے دونوں میں تقسیم کیا گیا۔ انہوں نے لڑکی کے رشتہ داروں کو متنبہ کیا کہ آئندہ  وہ اس لڑکی کو اس کی مرضی کے بغیر اس کی شادی نہ کرائے۔  انہوں نے چترال کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ دلالوں سے بچ کر رہے اور اپنی بچیوں کا دوسرے اضلاع میں بغیر تحقیق کے شادیاں نہ کرائے تاکہ ان کو کسی  قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

اس موقع پر  انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے بہترین کارکردی پر اے ڈی سی عبد الولی خان، نصرت جبین، عاصیہ اجمل،  تھانہ کوغذی کے ایس ایچ او   ولی خان کو تعریفی اسناد بھی دئے۔ مقامی لوگوں نے اے ڈی سی عبد الولی خان، نصرت جبین، معراج محمد، عالم خان، عاصیہ اجمل اور ان تنظیمان کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ان کی کوششوں سے یہ مسئلہ عدالت کے بغیر باہمی افہام و تفہم سے حل کرایا گیا اور حق بھی حقدار کو دلوایا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں