-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

18 نومبر، 2020

ایچ بی ایل پی ایس 2020 ۔ فائنل میں کراچ کنگز نے لاہور قلندر کو ہراکر پہلی بار چمپئن بن گئی

 

ایچ بی ایل پی ایس 2020 ۔ فائنل میں کراچ کنگز نے  لاہور قلندر کو ہراکر پہلی بار  چمپئن بن گئی



کراچی (ویب ڈیسک)  ایچ بی ایل پی ایس 2020 ۔ فائنل میں کراچ کنگز نے  لاہور قلندر کو ہراکر پہلی بار  چمپئن بن گئی۔  نومبر 17 کو کراچی میں ہونے والے فائنل میچ میں لاہور نے پہلے بیٹنگ کی اور 135 کا ہدف دیا جو کراچی کنگز نے باآسانی 5 وکٹوں کے نقصان پر  حاصل کرلیا، بابر اعظم نے ایک بار پھر نصف سنچری اسکور کرکے ٹیم کو فتح دلادی۔ اور مین آف دی میچ ٹھہرے۔ بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر پہلی بار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔  پی ایس ایل فائیو کا 'ڈریم فائنل' نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں روایتی حریف لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا گیا۔

دونوں ٹیمیں پہلی بار فائنل میں پہنچی تھیں تاہم لاہور قلندرز فائنل میں زیادہ اچھا کھیل پیش نہ کرسکی اور کراچی کنگز چیمپئن بن گئی۔ لاہور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کراچی کو جیت کیلئے 135 رنز کا ہدف دیا جو کراچی نے 18.4 اوورز میں باآسانی 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ 

لاہور نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے، تمیم اقبال 35 رنز کے ساتھ لاہور کی جانب سے  ٹاپ اسکورر رہے۔  کراچی کی جانب سے وقاص مقصود ، ارشد اقبال اور عمید آصف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز شرجیل خان اور بابر اعظم نے کیا اور پہلی وکٹ پر 23 رنز کی شراکت قائم کی۔  اس موقع پر شرجیل خان 13 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد ایلکس ہیلز 11 اور چیڈوک والٹن 22 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
 افتخار احمد 4 اور شیرفین ردرفورڈ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد کپتان عماد وسیم اور بابر اعظم نے مزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیا اور ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔ بابر اعظم 63 اور عماد وسیم 10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ لاہور کی جانب سے حارث رؤف اور دلبر حسین نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 بابراعظم کو بہترین بیٹسمین اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا، شاہین شاہ آفریدی بہترین بولر قرار پائے جبکہ  فخر زمان کو بہترین فیلڈر کا اعزاز ملا۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں