-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

9 نومبر، 2020

آغاخان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ کا اعزاز، تین طلبہ نے ‏AKU ‎کے ‏MBBS ‎کا تحریری امتحان پاس کرلیا

آغاخان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ کا اعزاز، تین طلبہ نے AKU کے MBBS کا تحریری امتحان پاس کرلیا

چترال: آغاخان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ چترال کے تین طلبہ نے آغاخان یونیورسٹی (AKU) کے ایم بی بی ایس کا تحریری امتحان پاس کرلیا۔ ان طلبہ میں عادل احمد، زوہیب علی اور اور صبور علی شامل ہیں۔ AKU کا شمار نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی طور پر معیاری میڈیکل کالجز میں ہوتا ہے جس میں داخلے کیلئے اس اسکول سے تین طلبہ کا انتخاب ادارے کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ عادل احمد کا تعلق ریشن سے ہے۔ انکا کہنا ہے کہ آغاخان ہائیر سیکنڈری اسکول میں انکے تعلیمی سفر نے انہیں اس قابل بنایا کہ وہ طب کے شعبے میں بین الاقوامی شہرت رکھنے والے اس ادارے میں داخلہ لے سکے۔ زوہیب علی نے بھی امتحان میں کامیابی کو آغاخان ہائیر سیکنڈری اسکول کے اپنے اساتذہ کی انتھک کوششوں اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے نہ صرف انکی سوچ کے افق کو وسیع کیا بلکہ انہیں اس قابل بھی بنایا کہ وہ اس بظاہر مشکل امتحان کو پاس کرسکے۔ زئیت سے تعلق رکھنے والے صبور احمد کا کہنا تھا کہ آغاخان ہائیر سیکنڈری اسکول چترال میں انکی تعلیم کے بغیر AKU میں انکے داخلے کا خواب شرمندہِ تعبیر نہیں ہوسکتا تھا۔ کامیاب ہونے والے طلبہ نے اس کامیابی پر اپنے اساتذہ، والدین اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں