آغا اسٹیل انڈسٹریز کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ! تقریب میں پی ایس ایکس کے بورڈ چیئرمین سلیمان مہدی،پی ایس ایکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرخ خان اور آغا اسٹیل انڈسٹریز کے سی ای اوحسین آغا کی شرکت

 روایتی گھنٹی بجانے کی تقریب میں پی ایس ایکس کے بورڈ چیئرمین سلیمان مہدی،پی ایس ایکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرخ خان اور آغا اسٹیل انڈسٹریز کے سی ای اوحسین آغا کی شرکت




کراچی: آغا اسٹیل انڈسٹریز کوپاکستان اسٹاک ایکسچینج کی لسٹڈ کمپنیوں میں شامل کرلیا گیا ہے۔  اس سلسلے میں پیر کی صبح روایتی گھنٹی بجانے (گونگ) کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں یہ اہم پیش رفت ہے اور سال 2020-21کی یہ تیسری لسٹنگ ہے۔ آغا اسٹیل انڈسٹریز کامیاب آئی پی او کے بعدلسٹڈ کمپنیوں میں شامل ہوئی۔واضح رہے کہ آغا اسٹیل انڈسٹریز کا آئی پی اوملکی اسٹیل سیکٹر کا سب سے بڑا آئی پی او تھا۔ 

روایتی گھنٹی بجانے کی تقریب میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج  بورڈکے چیئرمین سلیمان ایس مہدی، پی ایس ایکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرخ خان، آغا اسٹیل انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حسین آغا، عارف حبیب لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد علی حبیب اور دیگر کمپنیوں کی سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی۔  

اس موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج چیف ایگزیکٹو آفیسر فرخ خان نے کہاکہ انتہائی کامیاب آئی پی او پر میں آغا اسٹیل انڈسٹریز کو مبارکباد اور اسٹاک ایکسچینج میں خوش آمدید کہتا ہوں۔آغا اسٹیل انڈسٹریز کا کامیاب آئی پی او اور لسٹنگ سٹنگ ہماری کیپٹل مارکیٹ میں اچھی کمپنیوں کیلئے شاندار مواقعوں اور لیکویڈیٹی کو ظاہر کرتا ہے۔ رواں مالیاتی سال میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں یہ تیسری لسٹنگ ہے۔ ہمیں مستقبل قریب میں ایکسچینج کی بورڈ پر مزید لسٹنگ کی توقع ہے۔ حال ہی میں پی ایس ایکس کے جی ای ایم بورڈ میں لسٹنگ کے اصولوں کو آسان بنانے سے امید ہے کہ درمیانے درجے کی کاروباری کمپنیاں بھی لسٹنگ میں شامل ہوں گی۔ 

اس موقع پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اپنی کمپنی کی لسٹنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے آغا اسٹیل انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حسین آغا نے کہاکہ آغا اسٹیل کا پی ایس ایکس میں لسٹڈ ہونا ایک اعزاز ہے۔ میں اس موقع پر آغا اسٹیل پر اعتماد کرنے پر تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ یہ آئی پی او ہمارے توسیع کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے اور ڈی آر بی(ڈائریکٹ رولنگ اینڈ بنڈ لنگ) ٹیکنالوجی کے ساتھ ایشیا کا پہلا اسٹیل پلانٹ بنانے میں ہماری مدد کرے گا۔ ہم خوشحالی کی راہ پر چلتے ہوئے شیئرہولڈرز کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ 

اس موقع پر عارف حبیب لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد علی حبیب نے کہاکہ مجھے خوشی ہورہی ہے کہ ملکی بڑی اسٹیل کمپنیوں میں سے ایک آغا اسٹیل پاکستان ایکسچینج میں لسٹڈ ہورہی ہے، عارف حبیب لمیٹڈ کیلئے یہ فخر کا موقع ہے کہ اس نے لسٹنگ کے عمل میں معاونت فراہم کی ہے۔ 

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and for taking the time to point out options to improve our service. Please have your opinion on this post below.

Previous Post Next Post