وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، اعلیٰ عسکری اور قومی قیادت کو بریفنگ دی گئی

وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، اعلیٰ عسکری  اور قومی قیادت کو بریفنگ دی گئی



اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان، نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی، چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کے ہمراہ ہیڈکوارٹرز آئی ایس آئی کا دورہ کیا۔  ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آئی ایس آئی میں شرکاء کا استقبال کیا۔
اجلاس میں اعلیٰ قومی اور عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی صورتحال پر تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلینجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان اور نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی موجود تھے۔ اجلاس میں اعلیٰ قومی اور عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے دوران اجلاس قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and for taking the time to point out options to improve our service. Please have your opinion on this post below.

Previous Post Next Post