-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

20 نومبر، 2020

میزان ڈیجیٹل اکاؤنٹ اوراسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر ویبنار کا انعقاد!

میزان ڈیجیٹل اکاؤنٹ اوراسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر ویبنار کا انعقاد!

کراچی: پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک نے انسٹیٹیوٹ آف بینکرز پاکستان (IBP)اور سی ایف او کلب پاکستان کے اشتراک سے بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کیلئے نئے متعارف کرائے جانے والے اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹس اور میزان روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے حوالے سے لائیوویبنار کا انعقاد کیا۔ 

36ممالک کے اہم اداروں، کاروباری ایسوسی ایٹس اور بینکنگ پروفیشنلزنے ویبنار میں شرکت کی۔ اس وبینار کا مقصدملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے حکومتی اقدامات، اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹس اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے حوالے سے بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے خدشات کو دورکرنا تھا۔ 

  روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے ذریعے بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے کیلئے حکومتی اقدامات کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے میزان بینک ماضی میں بھی مختلف ویبنارز کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کرچکا ہے۔ 

ویبنار پینل ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیماکامل، میزان بینک کے بانی صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی، ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سید عرفان علی، ویتنام اور لاؤس میں پاکستان کے قائم مقام سفیر قمر عباس کھوکھر، ڈی جی آر اے گلوبل ایسوسی ایٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر رضوان خان اور سی ایف او کلب پاکستان اینڈ یوکے کے بانی شہزاد ڈھیڈی پر مشتمل تھا۔ 

ویبنار میں حکومتی اقدامات کے اہم نکات پر تقریباً 30منٹ گفتگو کی گئی اور آخر میں سوال و جواب کاانٹرایکٹو سیشن ہوا۔ اس موقع پر سامعین نے سوالات کے فوری جواب ملنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ویبنار کے انعقاد کو سراہا۔ اس موقع پر 450سے زائد سوالات نوٹ کئے گئے جن کا جواب متعلقہ ٹیموں کے ذریعے دیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں