-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

4 نومبر، 2020

چترال کے مضافاتی علاقے سینگور شاہ میراندہ میں معذور شخص زیرہ خان کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا۔ مکمل گھر سامان سمیت جل کر خاکستر۔

چترال کے مضافاتی علاقے سینگور شاہ میراندہ میں معذور شخص  زیرہ خان کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا۔ مکمل گھر سامان سمیت جل کر خاکستر۔


چترال (گل حماد فاروقی 4 نومبر 2020) چترال کے مضافاتی علاقے سینگور شاہ میراندیہہ میں معزور شحص کا گھر مکمل طور پر جل کر سامان سمیت خاکستر۔ متاثرہ شحص نے حکومت سے امداد کی پیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق  سینگور کے علاقے شاہ میراندیہہ میں معذور شحص زیرہ خان کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے تھوڑی دیر میں پورا مکان لپیٹ میں  لے لیا اور 8 کمروں، باورچی خانہ، برآمدہ سمیت گھر میں لاکھوں روپے کا سامان بھی پل جھپلتے ہی جل کر خاکستر ہوگا۔  گاؤں کے رضاکاروں نے نہایت جانفشانی سے  آگ پر پانی ڈال کر بجھانے کی کوشش کی مگر آگ اتنے بڑے پیمانے پر لگا تھا کہ بجھنے کا نام ہی نہیں لیتا۔ آگ بجھانے میں گاؤں کے رضاکاروں کے ساتھ ساتھ خواتین نے بھی بھر پور حصہ لیا اور اسے بجھانے کی کوشش کی۔

ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی مگر ایک تو ریسکیو کا دفتر دور ہے دوسرا اس مکان تک راستہ نہیں پہنچتا یہی وجہ ہے کہ ریسکیو  عملہ کے آنے تک آگ  نے پورا مکان لپیٹ میں لیا تھا اور اس کے اندر پڑا ہوا سامان بھی جل گیا۔ 

آگ کی اطلاع ملتے ہی چترال پولیس کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا۔ اس مکان میں آٹھ کمرے، باورچی خانہ برآمدہ اور  گھر کے اندر پڑا ہوا سامان جس میں لکڑی سے بنے ہوئے الماری، فریج، واشنگ مشین،   پنکھے سلائی مشین، استری، وغیرہ سب جل گئے۔




متاثرہ معذور شحص زیرہ خان کا کہنا ہے کہ اس کے پانچ بچے ہیں جو بے روزگار ہیں اور اب اس میں اتنی ساکت نہیں ہے کہ اس تباہ شدہ مکان کو دوبارہ تعمیر کرے۔ انہوں نے صوبائی  اور وفاقی حکومت کے ساتھ  ساتھ قدرتی آفات پر کام کرنے والے  اداروں سے بھی اپیل کی ہے کہ اس کے ساتھ مالی طور پر مدد کی جائے تاکہ وہ سردیاں آنے سے پہلے اس مکان کو دوبارہ بنائے اور اپنے اہل حانہ کو سردی سے بچا سکے کیونکہ کسی اور کے گھر میں اس سرد موسم میں رہنا ناممکن ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں