-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

12 نومبر، 2020

چترال کے علاقے بریپ کے قریب اوغ گیاک گول کے مقام پر باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار، متعدد افراد زخمی

 

چترال کے علاقے بریپ کے قریب اوغ گیاک گول کے مقام پر باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار، متعدد افراد زخمی 

چترال (ٹائمزآف چترال نیوز ڈیسک) چترال کے علاقے بریپ کے قریب اوغ گیاک گول کے مقام پرگاڑی حادثے کا شکار، متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تاہم حادثے میں کسی جانی نقصاد کی اطلاع نہیں ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی  گاڑی باراتیوں کے قافلے میں شامل تھی۔ جو پھشک یارخون باراتیوں کو لیکر جا رہی تھی ۔ زخمیوں میں چار خواتین ایک بچہ اور ڈرائیور شامل ہیں، زخمیوں کو   BHU بریپ میں فرسٹ ایڈ کے بعد مزید علاج کے مستوج روانہ کردیا گیا۔ گاڑی گہری میں گرنے کی وجہ سے تباہ ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں میں بچے اور ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔  

تفصیلات کے مطابق زخمیوں میں  علیشبہ اور نائمہ دختر گلاب حسین ساکنہ پھشک عمر ۱۲ اور ۱۰ سال ، دیدار بی بی اور اسکا بیٹا ، فیروزہ اور اسکا ۱۲ سالہ، شہیلہ دختر مقصود ساکنہ پھشک عمر ۱۸سالہ، گلفار دختر غلام ساکنہ پھشک عمر 26 سال، اور بانو دختر حسینئ اور اسکا بیٹا ساکنہ پھشک شامل ہیں، ڈرائیور ظہیر شاہ کا تعلق چوئنچ سے ہے جوکہ فوج سے ریٹائرڈ ہوکر گاڑی چلا رہے تھے۔ حادثے کی وجہ خراب سڑک بتایا جا رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں