لطیفوں کی دنیا ، مزے مزے کے بہت سارے# لطیفے پیش خدمت ہیں، خبریں پڑھ پڑھ کے بور ہوگئے ہو، تھوڑا ہنس لو اب

”تم جھوٹ بول رہے ہو۔ تمہیں شرم آنی چاہئے۔“ 
باس نے آفس بوائے کو ڈانٹا۔
”جانتے ہوجو آفس بوائے جھوٹ بولتے ہیں، 
ہم اِن کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں؟“
”جانتا ہوں جناب! فرم انہیں سیلز مین بنا کر فیلڈ میں بھیج دیتی ہے۔“ 
سیلز مین نے لاپرواہی سے جواب دیا۔

😂😃😄

پپو دکان والے سے:چوہے مارنے والی دوائی دے دو
دکاندار:گھر لے کے جانی ہے؟؟
پپو:ہور انی دیا چوہے اتھے لے کے آواں

😂😃😄

ایک ہپی نے پانچ سال سے بال نہیں کٹوائے تھے۔ حجام کی دکان میں داخل ہوا اور کرسی پر بیٹھتے ہوئے بولا
 ”ڈاکڑ نے کہا ہے کہ مجھے اپنا وزن کم از کم دس پونڈ کم کر لینا چاہئے۔ لہذا میرے بال کاٹ دو۔“

😂😃😄

دھوکہ ہو گیا

ہوسٹل میں ایک طالب علم اپنے دوست سے:یار دھوکہ ہو گیا۔
دوست:کیا ہوگیا؟؟
طالب علم : یار گھر والوں سے کتابوں کے لیے پیسے منگائے تھ

🎈

قرضہ دینے والی کمپنی نے اخبار میں اشتہار شائع کروایا۔ آپ کیوں پریشان ہیں، 
اپنے دوستوں سے قرضہ نہ لیں ہم سے لیں۔
دونوں کے فرق کو سمجھیں، آپ کے دوست آپ کو چھوڑ دیں گے 
ہم آپ کو کبھی نہیں چھوڑیں گے۔

😂😃😄


ایک چھوٹا سا رستہ بھی مشکل محسوس ہوتا ہے جب کوئی ساتھ چلنے والا نہ ہو
لیکن کبھی ایک بڑا اور رستہ بھی چند قدموں میں سمٹ جاتا ہے جب۔
👎
جب "کتا پیچھے لگ جائے"


ڈاکٹر : آپ کے تین دانت کیسے ٹوٹ گئے
مریض : بیوی نے کڑک روٹی بنائی تھی
ڈاکٹر :تو کھانے سے انکار کر دیتے

مریض : جی وہی تو کیا تھا۔

😂😃😄

میڈیسن کا پروفیسر یونیورسٹی کے طلبہ کو لیکچر دے رہا تھا۔
”اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ طریقہ علاج ایلوپیتھی ہو، ہومیو پیتھی ہو یا طب یونانی ۔
 کیونکہ سارے راستے ”قبر“ کی طرف ہی جاتے ہیں۔“

😂😃😄

محبت شادی سے پہلے اور شادی کے بعد

شادی سے پہلے : جانو،تم نہیں تو میں نہیں،میں نہیں تو تم نہیں۔
🙋👷
شادی کے بعد:اوئے؛ آج تم نہیں یا میں نہیں

😂😃😄

ایک آدمی (راہ گیر سے) ہسپتال کون سی سڑک جاتی ہے۔
راہ گیر:  ”آپ سڑک پر لیٹ جائیں خودبخود ہسپتال پہنچ جائیں گے۔“

😂😃😄


شوہر : تمہارے ابا کی آگ لگانے والی عادت ابھی تک نہیں گئی۔
بیوی : کیوں؟ اب کیا ہوا؟
شوہر : آج پھر سے پوچھ رہے تھے
😁
"میری بیٹی کے ساتھ شادی کرکے خوش تو ہو نا"

😂😃😄

عقلمندی

پہلا دوست:اس لڑکی کے اصرار پر تم نے شراب نوشی،سگریٹ نوشی،شطرنج اور آوارہ
 گردی وغیرہ ترک کر دی۔
دوسرا دوست : بے شک
پہلا دوست : تو پھر تم نے اس سے شادی کیوں نہیں کی
دوسرا دوست:میں نے سوچا :  "اتنی مشکل سے زندگی سدھری ہے تو اب اسے دوبارہ 
جہنم بنانے کی کیا ضرورت ہے"

😂😃😄

مشرقی بیویاں اپنے شوہروں کی عزت کا انتہائی خیال رکھتی ہیں۔ 
سب کے سامنے جب خاوند کو بلانا ہو تو 
"ابے گدھے" 😝کی بجائے "اے جی" کہہ کر مخاطب کرتی ہیں۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post