کارفور نے پاکستان میں "11سال کا ساتھ" کے عنوان سے خصوصی پروموشن مہم کا آغاز کردیا، 21 روزہ مہم میں صارفین کے لئے 10 ہزار سے زائد انعامات، گرانڈ پرائز میں ہنڈا سٹی گاڑی شامل

کارفور نے پاکستان میں "11سال کا ساتھ" کے عنوان سے خصوصی پروموشن مہم کا آغاز کردیا،  21 روزہ مہم میں صارفین کے لئے  10 ہزار سے زائد انعامات، گرانڈ پرائز میں ہنڈا سٹی گاڑی شامل


لاہور:  پاکستان میں ماجد الفطیم کی جانب سے فعال ادارہ کارفور نے ملک میں اپنے 11 سالہ سفر کی کامیابی کا جشن منانے کے لئے 11"سال کا ساتھ" کے نام سے خصوصی پرموشن مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم میں گزرے سالوں کے دوران معزز صارفین کے خلوص کے اعتراف میں 21 روزہ طویل شاندار شاپنگ میلے کا آغاز ہورہا ہے جہاں خریداری کے لئے صارفین کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی اور وہ دلچسپ انعامات جیت سکیں گے جبکہ اسٹور میں گیمز کھیلنے پر تحائف کے علاوہ ان کے لئے منتخب مصنوعات پر اسپیشل ڈسکاؤنٹس کی آفرز بھی میسر ہوں گی۔ 

یہ کارفور پاکستان کے عزم سے اظہار ہوتا ہے کہ اس کا اسی خطے سے تعلق ہے اور خطے کے لئے کام کرتا ہے۔ اس سلسلے میں 10 ہزار سے زائد انعامات صارفین کے منتظر ہیں جن میں ایل ای ڈیز، موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں شامل ہیں۔ مزید برآں، اس مہم کے دوران گروسریز، الیکٹرانکس، ہوم ایپلائنسز، صحت اور بیوٹی منصوعات سمیت مختلف کٹیگریز میں 50 فیصد رعایت میسر ہوگی۔ 

یہ ڈیلز اور ڈسکاؤنٹس کراچی، لاہور، اسلام آباد اور فیصل آباد کے اسٹورز میں 11 دسمبر تا 31 دسمبر 2020 تک میسر رہیں گے۔ اس پروموشن کے اختتام پر قرعہ اندازی کے ذریعے خوش قسمت صارف ہنڈا سٹی گاڑی کا گرانڈ پرائز بھی لے کر جائے گا۔  

اس مہم کے دوران کارفور اپنے تمام اسٹورز پر کرونا سے بچاؤ کے احتیاطی طریقوں پر عمل جاری رکھے گا تاکہ اپنے صارفین اور ساتھیوں کی صحت اور دیکھ بھال کو یقینی بنائے۔ 

ان شاندار آفرز کو آن لائن حاصل کرنے کے لئے صارفین گوگل پلے اسٹور اور ایپل کے ایپ اسٹور سے کارفور ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ اس کے علاوہ صارفین اسکی ویب سائٹ (www.carrefour.pk) پر بھی خریداری کرکے بڑے انعامات جیتنے کا موقع حاصل کرسکتے ہیں۔ 

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and for taking the time to point out options to improve our service. Please have your opinion on this post below.

Previous Post Next Post