اسکول آف لیڈر شپ کی 19ویں ینگ لیڈرز کانفرنس 2020 کا انعقاد کراچی میں 19 دسمبر کو ہوگا

کراچی: اسکول آف لیڈر شپ کے زیر اہتمام پاکستان کی سب سے بری یوتھ لیڈرشپ سمٹ، 19ویں یوتھ لیڈرز کانفرنس کا انعقادبروز ہفتہ 19دسمبر 2020سے کراچی کے ڈریم ورلڈ ریزرٹ میں حکومتی کورونا ایس او پیز کے تحت کرنے کا اعلان کردیا گیا۔  

اس سال ینگ لیڈرز کانفرنس کا موضوع  "بریک تھرو"یعنی زندگی کو آگے بڑھنے کی ہمت کوتلاش کرنا اور اپنے آپ کو بدلنے کے لیے اپنی حدود کو پہچاننا، رکھا گیا ہے، جدت پسند لیڈرز اس بات کا احساس رکھتے ہیں، کہ کامیابی  ایک سیدھے اور مستقل مزاجی کے نتیجے میں حاصل ہوتی ہے، اور ینگ لیڈرز کانفرنس کا مقصد نوجوانوں کو شعوری طور پربڑھنے، سیکھنے، تخلیق کرنے اور دریافت کرنے ترغیب دے کر نوجوانوں میں اگلی نسل کے لیے قائدین کو تلاش کرنا یا بنانا ہے۔ 

چھ روزہ اور پانچ شب پر مشتمل اس ینگ لیڈرز کانفرنس میں حکومت کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی تمام تر احتیاطی تدابیرپر عملدرآمد کیا جائے گا، اور شرکا کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، اس وباء کے دوران ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اسکول آف لیڈرز شپ نے انیسویں ینگ لیڈرز کانفرنس میں صرف 200طلبا کو مدعو کیا ہے، جس میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

ینگ لیڈر ز کانفرنس ایک سالانہ تقریب ہے جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے نوجوانوں کو ثقافتی اختلافات کو تلاش کرنے، دنیا کے چیلنجز کا از خود سامنا کرنے،قائدانہ صلاحیتوں کے جذبے کو ترقی دینے کے ساتھ، مستقبل کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ چھ روزہ لیڈرشپ کانفرنس کا یہ سفر شرکا کو نہ صرف بہتر طریقے سے سیکھنے کا ایک تجربہ فراہم کرتا ہے بلکہ ایک ایسا نصاب فراہم کرتا ہے، جس میں طلبا اعتماد، آزادی، مہارت اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دیتے ہیں۔  

ینگ لیڈرز کانفرنس 2020میں نوجوانوں کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کے لیے ممتاز کاروباری شخصیات اور، سرکاری اور نجی کارپوریشنز سے معروف شخصیات کو مدعو کیا جائے گا، جو اس چھ روزہ تقریب میں نوجوان شرکا  کی رہنمائی کریں گے،اور ان چھ روز کے دودران ینگ لیڈرز ان بااثر شخصیات سے سیکھیں گے، اور ایس او پیز کے تحت سماجی فاصلے کے ساتھ مہارت  پر مبنی ورکشاپس اور سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ 

کانفرنس میں ذاتی ترقی، تاریخ،فنون، کارپوریٹ نمائش، کمیونٹی ڈیولپمنٹ اور نوجوانوں کو واپس جاکر اپنی برادری میں اثر انداز ہونے کے طریقوں کو سمجھنے میں مدد دینے سے متعلق موضوعات پر توجہ اور بحث کی جائے گی۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and for taking the time to point out options to improve our service. Please have your opinion on this post below.

Previous Post Next Post