-->
اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

4 دسمبر، 2020

نیشنل انکیو بیشن سینٹر(این آئی سی) اپنے نئے مفت پروگرام کے لئے 500 میں سے منفرد صلاحیتوں کے حامل جدت پسند افراد میں سے اولین 10 فیصد درخواستوں کو شمولیت کے لئے منتخب کیا

 

نیشنل انکیو بیشن سینٹر(این آئی سی) اپنے نئے مفت پروگرام کے لئے 500 میں سے منفرد صلاحیتوں کے حامل جدت پسند افراد میں سے اولین 10 فیصد درخواستوں کو شمولیت کے لئے منتخب کیا


لاہور: 04 دسمبر، 2020: نیشنل انکیوبیشن سینٹر (NIC) نے اپنے فاؤنڈیشن پروگرام میں منفرد صلاحیتوں کے حامل جدت پسند افراد کے نئے گروپ کو لاہور میں قائم لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) اور کوئٹہ میں قائم بلوچستان یونیوررسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (BUITEMS) میں خوش آمدید کیا۔ NIC پاکستان میں اسٹارٹ آپس کیلئے سازگار ماحو ل بنانے کے ساتھ ساتھ اس میں زیادہ سے زیادہ ایسے کاروبار شامل کرنا چاہتا ہے جو زیادہ سرمایہ کاری حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تاکہ ایک وسیع تجارتی ماحول پیدا ہو اور ترقی کیلئے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری آئے۔ 



اس جماعت کو ایک مسابقتی طریقہ کار سے گذرنے کے بعد منتخب کیا گیا۔ اس پروگرام میں شرکت کیلئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 500 سے زیادہ درخواست گذاروں میں سے صرف اولین 10 فیصد درخوا ست گز ار اس نئے سرے سے تیار کئے گئے مفت پروگرام کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔ ہر درخواست کا NIC کی فاؤنڈیشن کاؤنسل میں شامل ممبران نے متعدد مرتبہ جائزہ لیا۔ ان ممبران میں ونچر کیپیٹل فرمز اور کامیاب اسٹارٹ آپس بشمول بایکیاء، فنجا، ہیلتھ وائر، 47 ونچرز، انڈس ویلی کیپیٹل اور فاطمہ گوبی وینچر ز کے بانی شامل ہیں۔ 

NIC لاہور کے entrepreneurs کا تعلق بھاولپور، فیصل آباد، اسلام آباد، قصور اور لاہور سے ہے اور اس میں پاکستان کی اولین شرعی اصولوں پر buy-now-pay-later سروس، ایک خود کار کم کرچ روٹی پکانے والی اپلائنس، 3D اسکیننگ اور پرنٹنگ ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے معذور افراد کو کم خر چ میں اعضا ء لگانے کی سہولت، سامان کی ترسیل کی سہولت جیسے کہ کارگو کی گنجائش میں اضافے ایک پہیئے والا موٹر بائیک ٹریلر، فصلوں میں موجود زہریلے مادے کی مقدار جانچنے، اس کو کم کرنے اور غذائیت میں اضافے کیلئے ایک بائیو سنسر چپ، مصنوعی ذہانت کے استعمال سے فوری طور پر د کانوں میں چوری کرنے والوں کی شناخت، فیشن برانڈز کیلئے ایک ایسا ای۔ کامرس سلوشن جو خر یداروں کو منفرد تجربہ دیتا ہے اور جو گھر کا کھانا پکانے والی نئی کاروباری خواتین کیلئے ڈلیوری سروس فراہم کرتا ہے۔ نیشنل انکیوبیشن سینٹر کوئٹہ میں آنے والے entrepreneurs کا تعلق کوئٹہ کے علاوہ گوادر، کچی، لورا لائی، مستونگ، پنجگور، پشین، سبی اور واشوک سے ہے۔ 

اورینٹیشن ویک کا افتتاح کرتے ہوئے چیئرمین NIC، سلیم احمد نے مسائل حل کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور ان کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے NIC کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا " اگلے چند ماہ میں آپ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تبدیلی کے سفر پر محو پرواز ہوں گے اور اس سفر میں آپ کو کاورباری لیڈرز، لمز کے اساتذہ اور بین الاقوامی ٹیکنیکل ماہرین کی رہنمائی حاصل ہو گی۔ آپ میں وہ صلاحیت پیدا ہو گی جس کی بدولت آپ اپنے خیالات کو حقیقی اور سرمایہ کار دوست کاروباری منصوبے کا جامہ پہنا سکیں گے۔ "
چھ مہینے کے عرصے میں لمز کے اساتذہ اور بین الاقوامی ٹیکنیکل ماہرین ایک مکمل نیا نصاب متعارف کروا رہے ہیں جو 6 جامہ بوٹ کیمپس بشمول 1 ) ڈیزائن تھنکنگ، 2) اسٹریٹجی اور بزنس ماڈلنگ، 3) مارکیٹنگ، برانڈنگ اور سیلز، 4) فائنینس، اکاؤنٹنگ، ویلیو ایشن اور مالی نظام 5) نئے کاروبار سے منسلک قانی پہلو اور مذاکرات میں مہارت 6) پریذینٹیشن اورکمیونیکیشن سکلز پر مشتمل ہیں۔ 

نیا کاروبار شروع کرنے کی متمنی پُر جوش افراد میں موجو د توانائی، خیالات کی وسعت اور ٹیلنٹ کو نئی راہ پر ڈال کر ان امیدواروں کو اس انداز سے معاونت فراہم کی جائے گی کہ ان کے آئیڈیاز سرمایہ کاری کے مواقعوں میں تبدیل ہو جائیں گے اور یہ پاکستان کی معاشی ترقی میں کردار ادا کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں