-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

24 دسمبر، 2020

امریکی شہری نے 85000 امریکی ڈالر کے عوض چترال میں تیر کمان سے مارخور کا کامیاب شکار کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا

 امریکی شہری نے 85000 امریکی ڈالر  کے عوض  چترال میں تیر کمان سے مارخور کا کامیاب شکار کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا


چترال (گل حماد فاروقی) امریکی شہری نے چترال کے جنگلی علاقے توشی شاہ شاہ میں قومی جانور مارخور کا کامیاب شکار کیا۔ ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے البرہان وی سی سی کے صدر شہزادہ سکندر الملک نے بتایا کہ امریکی شہری  جوزف بریڈ فورڈ جو پانچ دن تک چترال میں رہا اور اس کا خواہش تھا کہ وہ تیر کمان سے شکار کرے اسلئے وہ صبح  چھ بجے شکار کی جگہہ پر جاتا اور شام  کے بعد واپس لوٹتا۔ تاہم کل وہ تیر کمان سے شکار کرنے میں کامیاب ہوا۔
شہزادہ سکندر الملک کے مطابق اس مارخور کی سینگ  39 انچ لمبی ہیں  اور یہ بڑے ساحت کا مارخور تھا۔ انہوں نے کہا کہ مارخور کی شکار کیلئے چونکہ بین الاقوامی سطح پر بولی لگائی جاتی ہے اور کامیاب بولی دہندہ کو ہنٹنگ ٹرافی کا پرمٹ مل جاتا ہے اس مارخور کی شکار کیلئے بھی امریکی شہری نے 85000 امریکی ڈالر  کے عوض یہ پرمٹ حاصل کیا ہے۔

اس شکار کی حاص بات یہ ہے کہ یہ روایتی طریقے سے ہٹ کر کی گئی عام طور پر مارخور کا شکار خود کار ہتھیاروں سے کی جاتی ہے مگر اس مرتبہ آٹومیٹک ہتھیار کی بجائے تیر کمان سے اس کا شکار کیا گیا اور امریکی شہری نے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں