چترال اوی میں قدرتی آفات جیسے زلزلے ، سیلاب اور گلیشئر پھٹنے کے واقعات سے بچاؤ کے لئے تربیت کا اہتمام کیا گیا

چترال اوی میں  قدرتی آفات جیسے زلزلے ، سیلاب اور  گلیشئر پھٹنے کے واقعات سے بچاؤ کے لئے   تربیت کا اہتمام کیا گیا 

چترال ، اوی (نمائندہ ٹائمزآف چترال) اے کے ڈی ایں کا اداره  اغا خان ایجنسی فار ہیبیٹیٹ کا آوی میں ایک روزہ سیشن کا انعقاد کیا ۔ آوی کلسٹر کے تمام وولنٹرون نے شرکت کی، جس میں ان کو ولیج ڈیساسٹر ریسک مینیجمنٹ کے حوالے سے مکمل تفصیل سے بتایا گیا ، نیز  قدرتی آفات  جیسے سیلاب، زلزلہ ، گلیشئرز پگھلنے  سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے اور چٹانوں یا پہاڑی تودوں کے گرنے کے واقعات اور  ایسے واقعات کی وجہ سے جانی نقصان سے بچاو کا طریقہ کار بتایا گیا۔ادارے کی طرف سے ٹرینر نزیرہ علی درانی  تربیتی پروگرام میں شریک تھی۔

آوی کلسٹر  کو ادارے کی طرف مختلف ایمرجنسی سامان دیئے گئے جن  یعنی ٹینٹ ، رضائی، ہیلمٹ ، گلوس ، فاسٹ ایڈ بکس ، اسٹریچر  اور مختلف ساماں شامل ہیں ۔
ان سامان  کو آوی سارٹ کے پروجیکٹ کیپٹن اقبال عالم ، کلسٹر کپٹن اکرام ناصر ، اور انفارمیشن ٹیم لیڈر آفگں رضا نے اپنے پاس رکھا اور  سامان کی فراہمی پر ادارے کا شکریہ ادا کیا کیونکہ آوی کا خدوخال انتہائی خطرناک ہیں ، خدا نہ کرے مگر احتياط کرنا مفید  ہے اور اپنے اپ کو کسی بھی کام کیلے چوکس  رہنا بھی ضروری ہیں۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and for taking the time to point out options to improve our service. Please have your opinion on this post below.

Previous Post Next Post