اینگرو فرٹیلائزر زنے ایشیا پیسفک انٹرپرائزایوارڈ جیت لیا! کمپنی یہ ایوارڈ جیتنے والی واحد پاکستانی کمپنی ہے

کراچی: اینگرو فرٹیلائزرز کو ایشیا پیسفک انٹرپرائزایوارڈز 2020میں کارپوریٹ ایکسلنس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ کارپوریٹ ایوارڈ کیلئے ایشیا سے مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی16کمپنیوں کو نامزد کیا گیا تھا۔ اینگرو فرٹیلائزرز یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی اور واحد کمپنی ہے۔ اینگرو فرٹیلائزرز کے بزنس ایکسلنس، ذمہ دار کاروباری اخلاقیات، شاندار نمو اور بہترین ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم کا جامع جائزہ لینے کے بعد یہ ایوارڈ دیا گیا ہے اور یہی چیزکمپنی کو دوسرے حریفوں کے مقابلے میں ممتاز رکھتی ہے۔  

ایشیا پیسفک انٹرپرائزایوارڈز 2020میں بھارت، چین،جنوبی کوریا، جاپان، سنگاپوراور متحدہ عرب امارات سمیت ایشیا بھر سے 180کمپنیوں نے شرکت کی۔ 

اینگرو فرٹیلائزرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادرسالار قریشی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ یہ ایوارڈ ہماری ٹیموں کی مستقل محنت اور کوششوں کے نام ہے جنہوں نے ہمیشہ بہترین عالمی طریقوں پر عمل پیراہوکر ہمارے آپریشنز میں استحکام کو یقینی بناتے ہوئے اعلیٰ معیار کے نتائج کے حصول کیلئے غیر معمولی کارکردگی کے عزم کا ثبوت دیا ہے۔ ہماری کمپنی ترقی کے وعدے کی نمائندگی کرتی ہے اور گزشتہ 50سالوں میں ہم نے ملکی زرعی زمین کوزرخیز بنانے کیلئے کام کیا ہے اور اب ہم دوسرے شعبوں میں بھی اسی وعدے کو عملی جامہ پہنانے کے خواہاں ہیں۔ 

 ایشیا پیسفک انٹرپرائزایوارڈز 2020ریجنل ایڈیشن ایوارڈ ریکگنیشن پروگرام ہے جوبہترین کاروباری اور تنظیمی کارکردگی کو سراہتاہے۔ اس سال ایشیا پیسفک انٹرپرائزایوارڈزنے ان کاروباری رہنماؤں اور کمپنیوں کو ایوارڈ دیا جنہوں نے اپنے بزنس کی نمو میں اضافہ اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی سماجی ذمہ داریوں کو نظر انداز نہیں کیا۔ 

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post