لکی سیمنٹ نے فورم برائے ماحولیات و صحت کا دسواں سالانہ فائر اینڈ سیفٹی ایوارڈ حاصل کرلیا

کراچی: قومی فورم برائے ماحولیات و صحت (NFEH) کی جانب سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کئے گئے دسویں سالانہ فائر اینڈ سیفی ایوارڈ زمیں لکی سیمنٹ نے فائر اینڈ سیفٹی ایوارڈ حاصل کرلیا۔لکی سیمنٹ کو یہ ایوارڈ حادثات پر قابو پانے اور انسانی جانوں کو بچانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے اعتراف اورڈ خالصتاًپیشہ ورانہ بنیادوں پر وضع کردہ سخت تشخیصی معیاراپنانے کی کمپنی کی کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا۔

اس موقع پر ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسر امین گنی نے کہا کہ لکی سیمنٹ میں ہم اپنے کاروباری اصولوں سے وابستہ اپنے تمام ملازمین اور اسٹیک ہولڈرز کیلئے براہِ راست یا بالواسطہ ایک محفوظ ماحول کویقینی بناتے ہیں۔ ہم اپنے تمام پلانٹس اور دفاتر میں HSEپروٹوکولز پرسختی سے عمل کرتے ہوئے کسی بھی غیر متوقع واقعہ سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہ بھی یقینی بناتے ہیں کہ ہمارے تمام ملازمین ایسے حالات سے نمٹنے کیلئے درکار مہارتوں سے اچھی طرح لیس ہوں۔

لکی سیمنٹ ترقی کے ساتھ ساتھ اپنے ملازمین اور اپنے کاروبار سے منسلک اسٹیک ہولڈرز کیلئے لکی سیمنٹ کو کام کی بہتر جگہ بنانے کے مقصد کیساتھ سختی سے ایچ ایس ای کے اہداف کا اطلاق یقینی بنانے کے علاوہ ایچ ایس ای کی پالیسیوں اور طریقہء کار کو موٗثر طریقے سے نافذ کرتی ہے تاکہ غیر متوقع خطرات کو کم کیا جاسکے۔کمپنی یہ یقینی بنانے کیلئے مختلف آلات اور تکنیکوں میں سرمایہ کاری کرتی رہتی ہے کہ ملازمین اپنے روز مرہ کے کاموں میں عصری حفاظت کی مہارت سے آراستہ ہوں۔کمپنی نے ISO9001اورISO14001سرٹیفیکیشن بھی حاصل کررکھی ہیں۔

قومی فورم برائے ماحولیات و صحت ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جسے 1999میں قائم کیا گیا تھا۔ اس ادارے کا مقصد عوام میں ماحولیاتی اور صحت کی دیکھ بھال اور تعلیمی شعور کو فروغ دینا ہے۔ این ایف ای ایچ اقوام ِ متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام(یو این ای پی)کے ساتھ تسلیم شدہ غیر سرکاری تنظیم ہے اور اس کی سرگرمیوں کو وزیرِاعظم پاکستان، گورنر پنجاب، وفاقی و صوبائی وزارتِ ماحولیا ت نے سراہا ہے۔ 

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post