جوبلی لائف انشورنس نے ڈومینوز پیزا کے ساتھ معاہدہ کرلیا ، سیفرون لائلٹی پروگرام کے ممبرز کو خصوصی ڈسکاؤنٹ دی جائیگی

کراچی، 7دسمبر، 2020۔ پاکستان میں نجی شعبے کے صف اول کے انشورنس ادارہ جوبلی لائف انشورنس نے سیفرون لائلٹی پروگرام ممبرز کو خصوصی ڈسکاؤنٹ کی فراہمی کے لئے صف اول کے فاسٹ فوڈ چین ڈومینوز پیزا (Domino's Pizza)کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت دسمبر 2020 سے پاکستان کے 9 شہروں میں ممبرز کو خصوصی آفر حاصل ہوگی۔ 

جوبلی لائف انشورنس کے پالیسی ہولڈرز کے لئے سیفرون اپنی نوعیت کا ایک منفرد لائلٹی پروگرام ہے، جو اپنے ممبرز کو پاکستان بھر میں ریسٹورنٹس، ملبوسات،لائف اسٹائل برانڈز، میڈیکل، انشورنس سمیت بہت سارے شعبوں میں ترجیحی مراعات اور خصوصی رعایتیں حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ 

جوبلی لائف انشورنس کے ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ برانڈ مینجمنٹ سید عثمان قیصرنے کہا، "ہمیں ڈومینوز پیزا کے ساتھ اشتراک کے اعلان پر فخر ہے جو ہمارے صارفین کو جوبلی لائف کی انشورنس پالیسی رکھنے پر خصوصی اہمیت دیتی ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ اپنے صارفین کے لئے بہترین کاوشیں جاری رکھیں اور یہ اشتراک اس بات کا ثبوت ہے۔" 

ڈومینوز پیزا کے سینئر برانڈ منیجر، شیراز قمر رضی نے کہا، "نجی شعبے میں صف اول کی لائف انشورنس فراہم کرنے والے ادارے کے ساتھ اشتراک قائم کرنا ہمارے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ جب سے ہم پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہوئے ہیں، ہم نے اعلیٰ معیار کی خدمات کی فراہمی کے ذریعے اپنی ساکھ قائم رکھی ہے جو ہمارے کاروباری نام سے ہم آہنگ ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ صارفین کو اسی معیار کی پروڈکٹ اور خدمات فراہم کریں اور وہ جوبلی لائف انشورنس کے ذریعے ہم سے رسائی حاصل کریں۔" 

جوبلی انشورنس آغا خان فنڈ فار اکنامک ڈیولپمنٹ (AKFED)کا ایک عالمی برانڈ ہے جو ایشیا اور مشرقی افریقہ کی مارکیٹوں میں مختلف انشورنس پالیسیاں برائے زندگی، صحت اور جنرل بھی پیش کرتا ہے۔ پاکستان میں جوبلی لائف منفرد ترتیب دئیے گئے زندگی و صحت انشورنس کے منصوبے پیش کرتا ہے جو صارفین کے مختلف طبقات کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں جن میں ریٹائرمنٹ، بچوں کی تعلیم، شادی، بچت اور تحفظِ زندگی، خواتین کیلئے خاص بیمہ زندگی پالیسیاں، دیہی علاقوں کیلئے بیمہ پالیسیاں اور ملک کے کم مراعات یافتہ طبقے کے لئے زندگی اور صحت کی پالیسیاں شامل ہیں۔ 

ڈومینوز پیزا دنیا کے انتہائی مقبول فوڈ برانڈز میں شامل ہے، یہ دنیا کے 83سے زائد ممالک میں خدمات پیش کررہا ہے اور عالمی سطح پر مستحکم انداز سے فعال ہے۔ پاکستان میں ڈومینوز نے سال 2004میں کام کا آغاز کیا اور اب ملک کے 9شہروں بشمول کراچی، لاہور، حیدرآباد، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں پھیل کر اپنی 34برانچز کے ذریعے خدمات پیش کررہا ہے۔ ڈومینوز کے پاس منہ میں پانی بھرآنے والی اعلیٰ معیار کی پروڈکٹس ہیں جن کے ساتھ مختلف اقسام کے کرسٹ کی وجہ سے اسے برتری حاصل ہے جن میں پان، ہینڈ ٹاسڈ، کرنچی تھن، اٹالین تھن اور ڈبل میلٹ شامل ہیں۔ 

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post