ایوانزا سلوشن اور ریڈ ریکس کے درمیان اشتراک ، کاروباری اداروں کو مختلف شعبوں میں کلاؤ ڈ پر تیار سوفٹ ویئر سہولیات فراہم کریں گے

کراچی، 8 دسمبر، 2020۔ پاکستان میں ڈیجیٹائزیشن کا عمل تیز تر ہوتا جارہا ہے۔ عالمی وباء کرونا وائرس کے باعث عوامی اور کاروباری سطح پر سماجی، معاشی اور سیاسی منظرنامہ تبدیل ہورہا ہے، پاکستان میں کاروباری ادارے تبدیلی کے عمل کو قبول کرنے کے لئے جدوجہد میں کوشاں ہیں اور ڈیجیٹل میدان میں اپنی موجودگی بڑھا رہے ہیں۔ 




خطے میں فن ٹک صنعت کے انتہائی بااعتماد اداروں میں شامل ایوانزا سلوشنز نے پاکستان کے پہلے ملٹی کنٹری کلاؤڈ ریڈ ریکس (Redrackx) سے اشتراک کیا ہے۔ اس اشتراک کے ذریعے دونوں ادارے اس صلاحیت کے حامل ہیں کہ وہ عالمی سطح پر کاروباری صارفین کو کلاؤ ڈ پر تیار سوفٹ ویئر سہولیات مختلف شعبوں میں فراہم کریں جن میں کسٹمر ریلیشن شپ اور آئی ڈنٹیٹی مینجمنٹ، چینل بینکنگ، ڈیجیٹل بینکنگ پلیٹ فارم اور بزنس آٹو میشن ڈومینز شامل ہیں۔ 

ریڈ ریکس پاکستان کے انتہائی قابل بھروسہ ٹیلی کام سروس پرو وائیڈرز شامل ہے جو ڈیجیٹل منظرنامے میں داخل ہوا ہے۔ یہ منفرد ملٹی کنٹری کلاؤڈ پاکستان میں کلاؤڈ کی قبولیت کے لئے انتہائی اہم ہے جس کے نتیجے میں ملک کے پورے ڈیجیٹل منظرنامے میں تبدیلی آئے گی۔ عالمی سطح پر اپنی موجودگی بروئے کار لاتے ہوئے ان کا منصوبہ ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹوں میں شراکت داری کا عمل پھیلا یا جائے۔ 

اس شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کے موقع پر ریڈ ٹون کی گروپ وائس پریذیڈنٹ ماہ نور ندیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "ریڈ ٹون کا مشن یہ ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل شعبے میں آگے بڑھے اور بین الاقوامی دنیا میں اپنی مستحکم پہچان بنائے۔ ہم ایک ایسی قوم بنیں جو بین الاقوامی حریفوں کے معیار پر پورا اتریں جس کے لئے ہمیں درست انفراسٹرکچر کے ساتھ صلاحیتیں بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ریڈ ریکس ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے کے پیش نظر قائم کی گئی ہے اور اس کا عزم ہے کہ پاکستان کے ڈیجیٹل منظرنامے کو مکمل طور پر ایک بالکل نئی سطح پر لے جائے۔" 

انکی اس بات کی تائید میں ریڈ ٹون کے گروپ پریذیڈنٹ اور چیئرمین ندیم یونس نے کہا، "ہمیں اپنی تیزی سے ترقی کرنے والی حکمت عملی سے یہ مدد ملتی ہے کہ صحیح کاروباری اداروں سے اشتراک کریں اور انکی شرائط پر کلاؤڈ خدمات پیش کریں۔ عالمی سطح پر ایک حقیقی کلاؤڈ کا ادارہ اور 11 سے زائد ڈیٹا سینٹر مقامات کے ساتھ ہم اپنے کاروباری صارفین کو انکی ایپلی کیشنز اور ڈیٹا کو متعدد انٹرنیشنل مقامات جیسے لاس اینجلز، سنگاپور، جکارتا، دبئی وغیرہ منتقل کرنے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں، کراچی میں ہمارا انفراسٹرکچر ہے اس وجہ سے ہم حقیقی طور پر مقامی ادارہ ہیں۔" 

اس موقع پر ایوانزا گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمود نے کہا، "ہم ریڈ ٹون گروپ کے ساتھ شراکت داریوں اور تعاون کی ایک کامیاب تاریخ رکھتے ہیں اور ہمیں ان کے نئے وینچر ریڈ ریکس کے لئے اشتراک پر فخر ہے۔ ہمارے کاروباری صارفین دنیا بھر میں پہلے سے زیادہ ہیں جنہیں کلاؤڈ پر تیار سہولیات کی تلاش ہے۔ ریڈ ریکس کے ساتھ ہم نے ایک بین الاقوامی کلاؤڈ پارٹنر تلاش کیا جو ہمیں پبلک، پرائیویٹ (دفتری حدود میں) اور سوفٹ ویئر پر کلاؤڈ سہولیات پیش کرے جس سے صارفین کا مسئلہ ساتھ ساتھ حل ہوسکے۔" 

ایوانزا سلوشن اور ریڈ ریکس اب اس مقام پر ہیں کہ وہ ورچوئلائزیشن اور ایس اے اے ایس کی بنیاد پر پاکستان کی اور بین الاقوامی طلب پوری کرے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ملٹی کنٹری کلاؤڈ سروس فراہم کرنے والا ادارہ پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہوا ہے اور پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر اہم ڈیجیٹل کردار ادا کرتا دیکھنا انتہائی مثبت قدم ہوگا۔ 

ریڈ ٹون ڈیجیٹل سروسز (آر ڈی ایس)کا تعارف 
آر ڈی ایس ایک ون اسٹاپ ٹیلی کمیونکیشن، انفراسٹرکچر، اور ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ سال 2017 میں اس کا قیام عمل میں آیا تاہم یہ کوئی نئی فرم نہیں ہے۔ ہم کوانٹم گروپ کا حصہ ہیں اور مختلف کمپنیوں اور خطوں پر مشتمل کئی دہائیوں پر مبنی جدید پورٹ فولیو کے ساتھ ہم کاروبار کرنے کے لئے بنے ہیں۔ 

لائسنس یافتہ مقامی لوپ ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والے ادارے کے طور پر ہم وسیع اقسام کے کاروباری صارفین کے سفر / ٹچ پوائنٹس پر فن ٹیک سہولیات کے ساتھ کلاؤڈ سے چلنے والی ہوسٹنگ اور خدمات، ٹرپل پلے، آن ڈیمانڈ انٹرٹینمنٹ، کسٹمر آن بورڈنگ، تعلیمی شعبے کے ہمراہ کمپنیوں اور کاروباری اداروں کو جدید سہولیات پیش کرتے ہیں۔  پاکستان کے بڑے شہروں میں موجودگی رکھنے کے ساتھ ہم روایتی انداز میں یکسر جدت لانے اور آپ کو مستقبل میں لے جانے کے لئے پرعزم ہیں۔ 

ایوانزا گروپ کا تعارف
ایوانزا گروپ آف کمپنیز ایک 20 سال پرانا ٹیکنالوجی پاور ہاؤس ہے جو مختلف اقسام کی صنعتوں میں جدید ترین مصنوعات اور خدمات پیش کرتا ہے جن میں جدید چینل بینکنگ ایپلی کیشنز، کسٹمر کے استعمال کے انتظام کی سہولیات، بلاک چین، مصنوعی ذہانت اور اسمارٹ سٹی ایپلی کیشنز شامل ہیں۔ 

ایوانزا گروپ آف کمپنیز خطے اور اس سے بھی آگے دنیا میں انتہائی مستحکم سافٹ ویئر ہاؤسز میں سے ایک ہے۔ 2 دہائیوں سے زائد تجربے کے ساتھ ایوانزا 45 سے زائد ممالک کے 350 سے زائد کاروباری صارفین کو خدمات پیش کرتا ہے، اس کے علاوہ روزانہ ان کی جانب سے 9 ہزار ٹرمینلز پر 35 ملین ٹرانزایکشنز کے ساتھ 500 سے زائد ڈیپلائمنٹس پروسیسنگ ہوتی ہے۔ 

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post