بکل اینڈ سیم Buckle & Seam نے کم مراعا ت یافتہ طبقے کو تعلیم کی فراہمی سٹیزن فاؤنڈیشن(TCF)کے ساتھ اشتراک کرلیا۔

بکل اینڈ سیم  Buckle & Seam نے کم مراعا ت یافتہ طبقے کو تعلیم کی فراہمی سٹیزن فاؤنڈیشن(TCF)کے ساتھ اشتراک کرلیا۔



پاکستان میں اعلیٰ لیدرکا سامان تیارکرنے والی جرمن کمپنیBuckle & Seam نے کم مراعات یافتہ بچو ں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے پاکستان میں کم قیمت کے نجی ملکیت کے رسمی اسکولوں کے نیٹ ورکس سٹیزن فاؤنڈیشن کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔اس پارٹنرشپ کے تحت 
Buckle & Seamپاکستان کے سب سے زیادہ غریب آبادی میں قائم چار TCF اسکولوں کی لاگت میں تعاون کرے گی۔

اکتوبر کے شروع میں Buckle & Seamکی ایک ٹیم   نے تیسرٹاؤن کے  TCF کا دورہ کیا جن کیلئے کمپنی تعاون پیش کرتی ہے، دورے میں انہوں نے TCF طلبہ اور اسٹاف سے ملاقات کی اور TCF کے "معیاری تعلیم کے ذریعہ مثبت تبدیلی کے ایجنٹس تخلیق کرنے "کے مشن کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل کیں۔

اس موقع پرBuckle and Seamکے نمائندے لینس کئیلر( (Linus Keilerنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "اس اقدام کا مقصدBuckle and Seamان کمیونٹیز کی خدمت کرنا ہے جن مین ہم کام کرتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ تعلیم معاشرے کے بہت سے مسائل کا حل ہے اور ہم نے  اسلئے کیا کہ ان کے احتساب، شفافیت اور ان کے کھلے دل کے ساتھ نئے آئیڈیاز کو قبول کرنے بناء پر ہم نےTCFکا اتخاب کیا ہے۔

TCF کے جنرل منیجر اسفند یا ر عنایت نے کہا،"ہم  پاکستان کے بچوں کیلئے Buckle and Seamکے فراخدلانہ تعاون پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں۔ ہماری تمنا ہے کہ ہمارے اس تعاون کو فروغ حاصل ہواور ہم تعلیم کے ذریعہ کوئی بڑی تبدیلی تخلیق کرنے میں کامیاب ہوجائیں۔"

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and for taking the time to point out options to improve our service. Please have your opinion on this post below.

Previous Post Next Post