انفینکس نے اپنی NOTE 8 سیریز صارفین کو آسان اقساط میں فراہمی کے لئے بینک الفلاح کے ساتھ پارٹنرشپ میں توسیع کا اعلان کردیا

انفینکس نے اپنی NOTE 8 سیریز  صارفین کو آسان اقساط میں فراہمی کے لئے بینک الفلاح کے ساتھ پارٹنرشپ میں توسیع کا اعلان کردیا

گزشتہ پارٹنر شپ کی کامیابی کے بعد Infinix نے اپنے صارفین کو نئے متعارف کردہNOTE 8 سیریزآسان اقساط پر فراہمی کیلئے بینک الفلاح کے ساتھ اپنے اشتراک میں توسیع کردی ہے۔Infinix اعلیٰ معیار کے اسمارٹ فون تک ہر شخص کی رسائی آسان بنانے کیلئے اضافی سہولتیں پیش کررہا ہے۔دونوں ادارے آج سے ایک اور موبائل ہفتہ منانے کا اعلان کرتے ہیں جس کے دوران میں صارفین "مشہورعام" NOTE 8  اور 8i کی اقساط کے پلان کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

اس ہفتے میں اقساط پرموبائل حاصل کرنے کے بڑے فائدوں میں 0% مارک اپ، بینک الفلاح کے کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ محفوظ ادائیگی اور 100%اوریجنل پروڈکٹس کا حصول شامل ہے۔صارفین اقساط کے پلان کے بارے میں مزید جاننے کیلئے الفا مال کی آفیشیل ویب سائٹ ملاحظہ کرسکتے ہیں۔نیا متعارف کردہ اسمارٹ فونNOTE 8اپنے الٹرا اسپیڈی G80 پروسیسر اور بے مثال  64 MP کیمرے کی بدولت پہلے ہی شہرت کی بلندیوں تک پہنچ چکا ہے۔

اس موقعے پر Infinix پاکستان کے  CEOجناب جو ہو(Mr. Joe Hu)نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا،" Infinix کا بنیادی وژن ہمیشہ جدید ترین ٹیکنالوجیز کوزیادہ آسانی کے ساتھ اپنے صارفین تک پہنچانا ہے۔اس اشتراک میں توسیع سے Infinix اور بینک الفلاح طویل المدت win-win تعلقات کوآئندہ مضبوط تر بنانے کی امید رکھتے ہیں۔"

Infinix پہلے ہی اپنے عالمی اور مقامی صارفین کیلئے سب سے زیادہ فیشن ایبل، بجٹ دوست اور اعلیٰ معیار کے فونزپیش کرکے ایک بڑا سنگ میل طے کرچکاہے۔

 Infinix موبائل  2013میں خصوصی طور پرنوجوان نسل کیلئے متعارف کروایا گیا جو آن لائن دستیاب ہونے والا سب سے پہلا اسمارٹ
فون برانڈ ہے۔ "THE FUTURE IS NOW"  کے مرکزی خیال پر مبنی  Infinix  کا مقصد صارفین کوعام لوگوں سے ہٹ کر منفرد دکھائی دینے کا موقع دینا ہے اور دنیا کو بتانا ہے کہ وہ حقیقت میں دوسروں سے جدا ہیں۔Infinix  کا عزم صارفین کو اعلیٰ ترین ٹیکنالوجیز، بولڈ اور اسٹائلش ڈیزائنز کی فراہمی ہے جوان کو جدید طرز زندگی سے ہم آہنگ رکھے۔
۔ ۲ ۔
 Infinix کے پورٹ فولیو میں پانچ پروڈکٹ لائنز ZERO،  NOTE،HOT ،  S  اور اسمارٹ شامل ہیں جو صارفین کو متنوع ٹیکنالوجیزاپنانے اور باوقار طرز زندگی اختیار کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ Infinix دنیا کے 30سے زیادہ ممالک میں موجود ہے جن میں افریقہ، لاطینی امریکہ،  مشرق وسطیٰ، جنوب مشرقی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے ممالک شامل ہیں۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and for taking the time to point out options to improve our service. Please have your opinion on this post below.

Previous Post Next Post