قومی انڈر 16 گیمز : چترال بونی سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی عائشہ ثنا نے بھی برونز میڈل حاصل کرلیا

قومی انڈر 16 گیمز : چترال بونی سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی عائشہ ثنا نے بھی برونز میڈل حاصل کرلیا

پشاور (ٹائمز آف چترال نیوز ڈیسک 15 جنوری 2021) خیبر پختونخوا حکومت نے جمعرات کے روز قومی سطح پر ہونے والے انڈر 16 گیمز کے فاتحین کی حوصلہ افزائی اور حمایت کے لئے انعامات کے پیکیج کا اعلان کیا۔ یہ اعلان وزیراعلیٰ محمود خان نے انڈر 16 گیمز کے فاتحین کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیکیج کے تحت طلائی تمغوں کے فاتحین کو 10000 روپے ماہانہ وظیفہ ، چاندی کے تمغوں کے فاتحین کو 8000 روپے اور انڈر 16 گیمز کے کانسے کے تمغوں کے فاتحین کو 5000 روپے دیئے جائیں گے۔  یہ ماہانہ وظیفہ فاتحین کو ایک سال کی مدت تک ملتا رہے گا۔

وزیر اعلی نے اس موقع پر کہا کہ حکومت صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور کھلاڑیوں کو کھیلوں کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے بہت زیادہ رقم خرچ کررہی ہے۔ اس مقصد کے لئے محکمہ کھیل کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کھلاڑیوں کو اپنے کیریئر کی تلاش میں مدد فراہم کرتی رہے گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ کھلاڑیوں کے بینک کھاتوں کو فعال کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں تاکہ ماہ تک وظیفہ کی منتقلی کو یقینی بنایا جاسکے۔

اپر چترال کے علاقے بونی سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی عائشہ ثنا ٗدختر محمد علی قاسماندہ بونی گول نے نیشنل لیول پر انڈر16 کے دوڑ کے مقابلوں میں صوبہ بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنہیں میڈلز کے ساتھ وظیفہ بھی ملا۔ اس سے قبل عائشہ نے نیشنل لیول کے 8100 میٹر کی دوڑ میں پہلی پوزیشن لیکر گولڈ میڈل بھی اپنے نام کرچکی ہیں ۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and for taking the time to point out options to improve our service. Please have your opinion on this post below.

Previous Post Next Post