کراچی کے مختلف علاقوں میں 17 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب ، کوکا۔کولا فلاحی اداروں کو 2 کروڑ 67 لاکھ روپے کی معاونت فراہم کر رہی ہے
کوکا۔کولا پاکستان و افغانستان ریجن کے وائس پریذیڈنٹ اور جنرل منیجر فہد اشرف نے اس کاروباری سماجی ذمہ داری کے منصوبے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "کوکا۔کولا کی جانب سے کراچی میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا یہ کوئی پہلا تجربہ ہے۔ اس سے قبل، کوکا۔کولا نے روٹری انٹرنیشنل سے اشتراک کیا تھا جس کے تحت شہر کے ُان علاقوں میں شمسی توانائی سے چلنے والے واٹر فلٹریشن پلانٹس قائم کئے گئے جہاں پولیو پھیلنے کے زیادہ خدشات تھے۔ اس سلسلے میں پہلا ریورس اوسموسز واٹر فلٹریشن پلانٹ ملیر میں نصب کیا گیا اور بعد ازاں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی جانب سے تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اس علاقے میں خراب پانی سے پھیلنے والی بیماریوں میں 75 فیصد تک کمی آچکی ہے۔"
کوکا۔کولا کے کاروبار میں پانی کی بنیادی اہمیت ہے اور کمپنی نے سال 2006 میں عہد کیا کہ پانی کی بچت کے متعدد منصوبوں کے ذریعے سال 2030 تک وہ اتنی مقدار میں ہی قدرت کو پانی لوٹائے گی جتنا وہ اپنے کاروبار کے لئے استعمال کررہا ہے۔ اس سلسلے میں سال 2019 تک 2.1 ارب لیٹرز پانی کی قدرت کو واپسی کا ہدف طے کیا گیا، تاہم کوکا۔کولا نے سال 2018 میں یہ ہدف حاصل کرلیا اور اب وہ کاروباری طور پر جتنا پانی استعمال کرتا ہے اس سے بھی زیادہ پانی وہ قدرت کو واپس لوٹا چکا ہے۔ کوکا۔کولا آئیسیک۔ پاکستان فلاحی اداروں ڈبلیو ڈبلیو ایف۔ پاکستان، انڈس ارتھ ٹرسٹ، روٹری انٹرنیشنل اور ماؤنٹین اینڈ گلیشیئر ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے متعدد طویل المیعاد منصوبوں کے ذریعے 3 ارب لیٹر پانی قدرت کو واپس بحال کر چکا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
Write commentsخبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ