-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

6 جنوری، 2021

سال 2021 کے پہلے ہی دن دنیا بھر میں3 لاکھ 71 ہزار 500 بچوں کی پیدائش ہوئی ، سب سے زیادہ بچے کس ملک میں پیدا ہوئے جاننے کے لئے پڑھیں

 

سال 2021 کے پہلے ہی دن دنیا بھر میں3 لاکھ 71 ہزار 500 بچوں کی پیدائش ہوئی ، سب سے زیادہ بچے کس ملک میں پیدا ہوئے جاننے کے لئے پڑھیں

نیویارک ( آن لائن  6 جنوری 2020) پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں یکم جنوری کو سب سے زیادہ بچوں کی پیدائش ہوئی۔اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے اطفال یونیسیف کے تخمینے کے مطابق پاکستان میں سال نو کے پہلے دن تقریباً چودہ ہزار سے زائد بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے تخمینے کے مطابق یکم جنوری 2021 کو 3 لاکھ 71 ہزار 500 بچوں کی پیدائش ہونا تھی، اس تعداد میں نصف سے زیادہ بچوں کی پیدائش دس ملکوں میں ہونا تھی، جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔

پاکستان میں تقریباً چودہ ہزار سے زائد بچوں کی پیدائش کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ باقی ممالک میں بھارت میں تقریباً 60 ہزار، چین میں ساڑھے 35 ہزار، نائیجیریا ساڑھے 21 ہزار اور انڈونیشیا میں 12 ہزار سے زائد بچوں کی پیدائش ہوئی۔یونیسیف کا اندازہ ہے کہ نئے سال کے دوران دنیا بھر میں 14 کروڑ کے لگ بھگ بچے پیدا ہوں گے اور وہ اس لحاظ سے خوش قسمت ہوں گے کہ وہ اوسطاً 84 سال زندہ رہیں گے اور انہیں بہتر مواقع میسر ہوں گے۔ اقوام متحدہ کے تخمینے کے مطابق 2019 میں عالمی اوسطً عمر ساڑھے 72 سال کے لگ بھگ تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں