عمران خان کے لگائے گئے چیرمین پی سی بی احسان مانی نے صرف چھ ماہ میں 57 لاکھ 6 ہزار 171 روپے اڑا ڈالے اور قومی ٹیم کی کارکردگی زیرو : تفصیلات پڑھیں

عمران خان کے لگائے گئے چیرمین پی سی بی احسان مانی نے صرف چھ ماہ میں 57 لاکھ 6 ہزار 171 روپے اڑا ڈالے اور قومی ٹیم کی کارکردگی زیرو : تفصیلات پڑھیں

 لاہور (این این آئی 21 جنوری 2021) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی کے ابتدائی 6 ماہ کے اخراجات کی تفصیل پی سی بی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہے۔دستاویزات کے مطابق احسان مانی نے چھ ماہ میں 57 لاکھ 6 ہزار 171 روپے خرچ کیے، اوسط ایک ماہ میں 9 لاکھ 51 ہزار روپے خرچ کیے۔ احسان مانی نے رہائش کی مد میں 22 لاکھ 2 ہزار روپے سے زائد خرچ کیے، گاڑی اور ڈرائیور کی مد میں 5 لاکھ 29 ہزار روپے سے زائد خرچ ہوئے۔دستاویزات کے مطابق علاج کے لیے احسان مانی نے 81 ہزار 8 سو روپے خرچ کیے، غیرملکی دوروں پر 11 لاکھ 85 ہزار چھ سو روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی۔اندرون ملک سفر پر 9 لاکھ 67 ہزار روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی، سیکورٹی گارڈ اور ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 3 لاکھ 49 ہزار روپے خرچ کیے گئے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کی دورہ نیوز ی لینڈمیں کارکردگی نہایت ہی مایوس کن رہی تھی ۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and for taking the time to point out options to improve our service. Please have your opinion on this post below.

Previous Post Next Post