مانسہرہ (ویب ڈیسک) گیس لیک کرکے گھر میں بھر گیا، جس کے نتیجے میں دم گھنٹے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جان بحق ہوگئے۔ گھر میں گیس لیکیج کے باعث میاں بیوی اور ان کے تین بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق گیس لیکیج کا واقعہ مانسہرہ کے علاقے پانو روڈ پر آیا جہاں ایک ہی خاندان کے 6 افراد دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں ماں، بیٹا اس کی بیوی اور تین بچے شامل ہیں۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے ابتدائی تفتیش سے لگتا ہے کہ گھر والے رات کو گیس ہیٹر جلا کر بند کرنا بھول گئے تھے۔ پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے کنگ عبداللہ اسپتال پہنچا دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
Write commentsخبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ