-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

13 جنوری، 2021

پاک قطر فیملی تکافل کا یونیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال کے ساتھ معاہدہ

 

پاک قطر فیملی تکافل کا یونیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال کے ساتھ معاہدہ

کراچی: پاک قطر فیملی تکافل نے اپنے صارفین کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے کیلئے یونیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یونیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال اپنی نوعیت کاایک بہترین ہسپتال ہے جس میں علاج معالجے کی بہترین خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔پاک قطر فیملی تکافل کے پینل میں شامل ہونے کے بعدپاک قطر فیملی تکافل کے ہیلتھ کارڈ رکھنے والے زیادہ سے زیادہ صارفین اس ہسپتال کے ذریعے صحت کی معیاری خدمات حاصل کرسکیں گے۔ 
یونیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال میں منعقدہ تقریب میں پاک قطر فیملی تکافل کے ہیڈآف میڈیکل سروسز ڈاکٹر اظہار احمد اور یونیورسٹی آف لاہور کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین اویس رؤف نے معاہدے پر دستخط کیے۔ 
اس موقع پر پاک قطر فیملی تکافل کے ہیڈآف میڈیکل سروسز ڈاکٹر اظہار احمدنے کہاکہ یونیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال کے ساتھ معاہدہ پاک قطر فیملی تکافل کیلئے قابلِ فخر ہے۔ اس طرح کے اقدامات یقینی طورپر صارفین کو صحت کی بہترین خدمات فراہم کریں گے۔ 
 اس موقع پر یونیورسٹی آف لاہور کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین اویس رؤف نے کہاکہ پاک قطر تکافل کے ساتھ مضبوط  تعلقات استوار کرنے پر انہیں خوشی ہورہی ہے۔ہم معیاری صحت کی خدمات فراہم کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور اس طرح کی شراکت داری صارفین کیلئے سود مند ثابت ہوگی۔ 

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں