متوازن ادائیگیوں کے حل کیلئے میزان بینک نے ویزا کے ساتھ اشتراک کرلیا

متوازن ادائیگیوں کے حل کیلئے میزان بینک نے ویزا کے ساتھ اشتراک کرلیا

کراچی: پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی مشہور کمپنی ویزا کارڈ پر ہونے والی ادائیگیوں کی ٹرانزیکشن کیلئے ویزا کے ساتھ براہِ راست اشتراک کا اعلان کیا ہے۔

یہ اشتراک گذشتہ سال ماسٹر کارڈ کے ساتھ ہونے والے براہِ راست اشتراک کا تسلسل ہے جس کے ذریعے بینک کے صارفین زیادہ سہولیات کے ساتھ لین دین کے عمل کو تیز اورسہولت کے ساتھ کرسکیں گے۔ اس اشتراک کے بعد بینک کے ڈیبٹ کارڈ صافین ویزا اور ماسٹر کارڈ کے فوائد سے استفادہ کرسکیں گے جبکہ بینک تیز ترین سیٹلمنٹ اور ادائیگیوں کے نظام میں حائل پیچیدگیوں کو کم کرسکے گا۔ 

میزان بینک اپنے صارفین کو ہمیشہ ٹرانزیکشن کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ عالمی ادائیگیوں کے اسکیموں کے ساتھ منسلک ہونا نہ صرف ٹرانزیکشن کے عمل میں صرف ہونے والے اضافی مرحلوں کو دور کرتاہے بلکہ کارڈ پورٹ فولیوکے زیادہ موئثر نظام کیلئے بینک کو ہر ٹرانزیکشن کی تفصیلات بھی فراہم کرتاہے۔ میزان بینک کے ہیڈ آف الٹرنیٹ ڈسٹری بیوشن چینلزشارق مبین نے اپنے بیان میں کہاہے کہ اس اہم ڈیولپمنٹ پر بہت خوش ہیں اور بینک کے بڑھتے ہوئے کاروبار کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے اپنے آئی ٹی انفرااسٹرکچر اور پلیٹ فارمز میں مزید بہتری کیلئے پر عزم ہیں۔ 

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post