-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

22 جنوری، 2021

پٹرول کے بعد حکومت نے بجلی بھی مہنگی کردی، فی یونٹ قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے: تفصیل لنک پر

 

پٹرول کے بعد حکومت نے بجلی بھی مہنگی کردی، فی یونٹ قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے: تفصیل لنک پر


اسلام آباد (آن لائن 21 جنوری 2021) وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 95پیسے اضافہ کردیا،وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ بجلی فی یونٹ قیمت میں 2روپے 18پیسے کا اضافہ بنتا تھا، لیکن کم بوجھ ڈالا جارہا ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر200ارب کا بوجھ بڑھے گا،ن لیگ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجلی مہنگیکرنا پڑرہی ہے۔وفاقی وزرا اسد عمر، عمر ایوب اور گوہر تابش مشترکہ پریس کانفرنس کررہے تھے، وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ پچھلی حکومت ہمارے لیے بارودی سرنگیں کھود کرگئی تھی، کیپسٹی پیمنٹ ہمارے لیے ورثے میں چھوڑ کرگئی، یہ استعمال کریں یا نہ کریں ادائیگی کرنی ہی ہوتی ہے، 2019 تک 227ارب چھوڑ کر گئے، اگر اس حساب سے بجلی کی قیمت بڑھاتے تو2 روپے 61پیسے فی یونٹ بنتا، ہم نے صرف 23پیسے اضافہ کیا، 2روپے 38پیسے کی سبسڈی دی گئی، جو کہ 247ارب روپے بنتے ہیں۔

2013 کیپسٹی پیمنٹ 185ارب، 2018 میں 468ارب اور 2019 میں 642ارب،2020 میں 860ارب اور 2023 تک 1455ارب ہوجائے گی۔یہ بھی بارودی سرنگ ہے جو مسلم لیگ ن کی حکومت نے بدنیتی کے ساتھ کارخانے لگائے، ان کارخانوں سے 45فیصد بجلی درآمد شدہ فیول سے بنتی ہے، اس کی وجہ سے ہمیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت ایک روپے 95پیسے اضافہ کردیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر200ارب کا بوجھ بڑھے گا،ن لیگ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجلی مہنگی کرنا پڑرہی ہے۔ہم کورونا کے دوران 473ارب کی سبسڈی فراہم کی ہے، یہ سبسڈی صرف پاورسیکٹر میں دی گئی۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کیمعیشت بہتر ہورہی ہے، چند ماہ سے معیشت کے حوالے سے بہترین خبریں آرہی ہیں، ہماری برآمدات بڑی رفتار سے بڑھ رہے ہیں، دسمبر 2020 میں ہماری برآمدات میں پچھلے سال کی نسبت 12سال بعد ساڑھے 18فیصد اضافہ ہوا، ایکسپورٹ گروتھ کے ساتھ تیزی بھی ہے، مجموعی طور پر بڑی صنعتوں کا ہرماہ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں دیکھا کہ مینوفیکچرنگ کی صنعت میں اضافہ ہمیں نومبر کے مہینے میں نظر آیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں