چترال گرم چشمہ سے تعقلق رکھنے والے نرسنگ پیشے سے منسلک نوجوان چھت سے گر کر فوت ہوگئے۔

چترال گرم چشمہ سے تعقلق رکھنے والے نرسنگ پیشے سے منسلک نوجوان چھت سے گر کر فوت ہوگئے۔ 


آغا خاں یونیورسٹی ہسپتال کراچی  میں بی ایس نرسنگ تھرڈ ائیر کے سٹوڈنٹ سید تنویر گزشتہ روز اس فانی دنیا کو چھوڑ کر خالق حقیقی سے جاملے. تفصیلات کے مطابق اپنے آبائی علاقے گرم چشمہ میں چھت پر کھڑے ہوکر وائی فائی کنکشن بحال کرتے ہوئے پاؤں پھسلنے کی وجہ سر کے بل زمیں پر گر گئے جس کی وجہ سے سر میں شدید چوٹ آئی, ہسپتال پہنچایا گیا مگر زیادہ ذخم ( ہیڈ انجری ) کی وجہ سے جانبر نہ ہوسکے.

ان للہ و ان الیہ راجعون۔



Previous Post Next Post