-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

24 جنوری، 2021

چکدرہ ٹو چترال روڈ کو دو رویہ کردیا جائے، دیر موٹروے کو بھی سی پیک میں شامل کردیا گیا

چکدرہ ٹو چترال روڈ کو دو رویہ کردیا جائے، دیر موٹروے کو بھی سی پیک میں شامل کردیا گیا  

 
پشاور(آن لائن 24 جنوری 2021) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید سے پی ٹی آئی لوئر دیر کے جنرل سیکرٹری ملک عدنان خان کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک عدنان خان نے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کو پارٹی امور پر بریفنگ دی اور مطالبہ کیا کہ چکدرہ ٹو چترال روڈ کو دو رویہ کر کے لوگوں کے مسائل حل کئے جائیں جس پر وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ چکدرہ ٹو چترال روڈ کو دو رویہ کرنے پر اپریل تک کام شروع کیا جائیگا جبکہ دیر موٹروے کو بھی سی پیک میں شامل کردیا گیا ہے۔  

انہوں نے کہا کہ منصوبے کو چکدرہ ٹو چترال‘ چترال ٹو شندور اور شندور ٹو گلگت توسیع دی جائیگی جو مستقبل میں ایشیاء ممالک کیلئے گیٹ وے ثابت ہو گا۔ دوسری جانب وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہونے والے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں مغربی روٹ کے اڑتیس ارب روپے لاگت کے اہم منصوبے گوادر رتوڈیرو موٹر وے کی منظوری دیدی گئی جبکہ کراچی کو صاف پانی فراہمی کے اہم منصوبے کے فور کی بھی منظوری دیدی گئی۔جمعرات کو وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

ایکنک نے 38 ارب 2 کروڑ کے گوادر تا رتوڈیرو شاہراہ کی منظوری دیدی۔ایچ ای سی کے 13.36 ارب کے بین الاقوامی سکالرشپ پروگرام کی بھی منظوری دیدی گئی، گریٹر کراچی واٹر سپلائی سکیم کے فور کی بھی منظوری دیدی گئی، پہلے مرحلے کی تکمیل سے کراچی کو 260 ایم جی ڈی اضافی پینے کا پانی میسر آئے گا کے فور منصوبہ 4 سال میں 25 ارب 55 کروڑ سے مکمل کیا جائے گا کراچی میں فضلے کو ٹھکانے لگانے اور صفائیکے منصوبے "سویپ" پر بھی غور کیا گیا۔ 

عالمی بینک کے تعاون سے 16 ارب 80 کروڑ کے منصوبے سے کراچی کو ماحول دوست بنایا جاسکے گا خیبر پختونخوا ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ منصوبے کی بھی منظوری دیدی گئی عالمی بینک کے تعاون سے 18 ارب 91 کروڑ کا منصوبہ پشاور، ہری پور، نوشہرہ اور صوابی کیلئے ہوگا۔ بلوچستان میں 13 ارب 51 کروڑ سے 100 چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کا منصوبہ بھی منظورمنصوبے کے تحت 3 سالوں میں سیلابی پانی کے آبپاشی اور زیر زمین سطح بلند کرنے کیلئے ڈیم تعمیر کئے جائیں گے سی پیک کے تحت 37 ارب 91 کروڑ کے آپٹیکل فائبر کیبل کے دوسرے مرحلے کی بھی منظوری کورونا رسپانس کا 70 ارب روپے کا پروگرام بھی منظور کرلیا گیا بنوں کی 83 کلومیٹر شاہراہ کو ڈبل کرنے کے 17.23 ارب کے منصوبے کی بھی منظوری دیدی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں