-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

6 جنوری، 2021

بیٹا کیوں نہیں پیدا کررہی ؟ ظالم شوہرنے بیٹا نہ ہونے پربیوی اورمعصوم بیٹی کو قتل کردیا

 

بیٹا کیوں نہیں پیدا کررہی ؟ ظالم شوہرنے بیٹا نہ ہونے پربیوی اورمعصوم بیٹی کو قتل کردیا

 راولپنڈی (ویب ڈیسک)  تھانہ نصیرآباد کے علاقے میں شوہرنے بیٹا نہ ہونے پربیوی اورکمسن بیٹی کوتشدد کرکے قتل کردیا۔ راولپنڈٖی میں تھانہ نصیرآباد کے علاقے میں شوہرنے بیٹا نہ ہونے پربیوی اورکمسن بیٹی کوتشدد کرکے قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گھرسے 32 سالہ حنا اشفاق اورڈیڑھ سالہ بیٹی عنائیہ کی تشدد زدہ لاشیں برآمد کی گئیں جس کے بعد گھرکے سربراہ کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

مقتولہ کے والد اورمعصوم بچی کے نانا محمد اشفاق کے بیان پرقتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بیان کے مطابق بیٹی حنا اشفاق کی شادی 4 سال قبل مجاہد نامی شخص سے ہوئی اوران کی ڈیڑھ سالہ نواسی عنائیہ تھی۔ اتوارکے دن سے بیٹی سے رابطہ نہیں ہورہا تھا، تشویش ہونے پربیٹی کے گھرگیا تودیکھا داماد محلے داروں کے ساتھ باہر کھڑا تھا۔
والد کے مطابق گھرکے اندرگیا توبیٹی کی خستہ حال لاش اورملحقہ کمرے میں نواسی کی لاش پڑی تھی۔ بیٹی حنا اشفاق اورنواسی عنائیہ کوداماد مجاہد نے ناحق قتل کیا ہے۔ داماد بیٹا نہ ہونے پربیٹی پرتشدد کرتا تھا، داماد کی ماں بہنیں کہتی تھیں کہ اسکے والد سے کہوکہ مکان بنا کردے، مالی طود پر کمزورہوں، دوماہ قبل بیٹی کے مانگنے ہردولاکھ روپے بھی بجھوائے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں