-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

7 جنوری، 2021

چترال میں موجود قدرتی وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے پسماندگی کا خاتمہ کریں گے : نائب صدر ایف پی سی سی آئی محمد زاہد

 

چترال میں موجود قدرتی وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے پسماندگی کا خاتمہ کریں گے : نائب صدر ایف پی سی سی آئی محمد زاہد



چترال (گل حماد فاروقی 7جنوری 2020) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر محمد زاہد شاہ نے کہا ہے کہ کم پسوں پر کاروبار ہو سکتا ہے لیکن اس کےلئے وژن کی ضرورت ہوتی ہے، خیبرپختونخوا میں معدنیات، ہائیڈرل پاور ، ماربل،سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جس کے ذرایع  تاجر بھرپور منافع کماسکتے ہیں ، اس پر توجہ دینگے ور پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور وسطی ایشیائی ریاستوں کےساتھ تجارت کو فروغ دینے کےلئے بھی اقدامات اٹھائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایف پی سی سی آئی کے رےجنل آفس میں نائب صدرکاچارج سنبھالنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ 

تقریب میں کوآرڈینیٹر ایف پی سی سی آئی رےجنل آفس خیبر پحتو۔ خواہ سرتاج احمد خان، سابق نائب صدور ایف پی سی سی آئی قیصر خان داﺅد زئی ،حاجی فضل الٰہی ، حاجی زبیر علی ، محمد عدنان جلیل سمیت خیبرپختونخوا کے تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کے عہدیداران و ممبران صفدر زمان شاہ ، محمد ظاہر شاہ ، سکندر خان، ارباب محمد فاروق جان ، حاجی مہر الٰہی ، مشتاق احمد خان ، معمور خان ، احتشام حلیم ، عاطف حلیم ، شرافت علی مبارک، سلمان الٰہی ، عقیلہ سنبل ،لیاقت خان ، عمران خان ، فضل الرحمن ، شیراز اکرم باچا و دیگر نے شرکت کی ۔ شرکاءنے محمد زاہد شاہ اور سرتاج احمد خان کو پھولوں کے ہار پہنا کر عہدے سنبھالنے پر مبارکباد پش کی اور بزنس مین پینل پاکستان کے سیکرٹری جنرل حاجی غلام علی کی بزنس کمیونٹی کےلئے شاندار خدمات انجام دینے اور صوبہ کی بزنس کمیونٹی کو متحد کرنے پر خراج تحسین پش کیا اور ایف پی سی سی آئی عہدیداران کو صوبہ میں معاشی و تجارتی ترقی اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حوالے سے مختلف تجاویز دینے کےساتھ ساتھ مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر محمد زاہد شاہ اور کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان نے تمام شرکاءکا شکریہ کیا اور بزنس کمیونٹی کے مسائل اور مشکلات کے حل کے ہمہ وقت اور چیمبرزکے ساتھ ملکربھرپور کوشش کا اعلان کردیاہے۔ 

انہوں نے کہاکہ صوبے کے تمام اکنامک زون کو فعال کرینگے ، افغانستان کے ساتھ تجارت کے فروغ ،ہائیڈل سے بجلی پیدا کرنے اورچھوٹے کاروبار اور ایسوسی ایشنز کے مسائل حل کرینگے۔ انہوں نے صوبے کے تمام چیمبرز کے سیکرٹری کو تربیت دینے اور ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے اضلاع کی ترقی کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیداکرنے کا عزم کیا۔ انہوں نے کہاکہ بزنس کمیونٹی کو ساتھ لے کر اکنامک زون کو فعال کرینگے۔ انہوں نے تمام چیمبرز کا دورہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے چیمبرز صدور کو ایف پی سی سی آئی کمیٹیوں کے لئے پندرہ دن کے اندر اندر ارسال کرنے کا مطالبہ کیاہے تاکہ ایف پی سی سی آئی کی کارکردگی میں مزید بہتری لایا جاسکے۔ اس موقع پر نومنتخب صدر محمد زاہد شاہ ، کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان نے سبکدوش نائب صدر قیصرخان داﺅدزئی کو شیلڈ پیش کی اور بہترین کارکردگی دکھانے اور بزنس کمیونٹی کی خدمت پر خراج تحسین پیش کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں