آئی جی اسلام آباد پولیس عامر ذوالفقار کو تبدیل کرکے قاضی جمیل الرحمان کو نیا آئی جی اسلام آباد پولیس تعینات کردیا گیا

آئی جی اسلام آباد پولیس عامر ذوالفقار کو تبدیل کرکے قاضی جمیل الرحمان کو نیا آئی جی اسلام آباد پولیس تعینات کردیا گیا


اسلام آباد (ویب ڈیسک 6 جنوری 2020) آئی جی اسلام آباد پولیس عامر ذوالفقار کو تبدیل کرکے قاضی جمیل الرحمان کو نیا آئی جی اسلام آباد پولیس تعینات کردیا گیا ہے۔   وفاقی حکومت نے عامر ذوالفقار کی جگہ قاضی جمیل الرحمان کو نیا آئی جی اسلام آباد پولیس تعینات کردیا ہے۔آئی جی اسلام آباد پولیس عامر ذوالفقار کو تبدیل کرکے قاضی جمیل الرحمان کو نیا آئی جی تعینات کردیا ہے، اس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ قاضی جمیل الرحمان اس سے قبل خیبرپختونخوا حکومت میں خدمات سر انجام دے رہے تھے، مبینہ طور پر آئی جی اسلام آباد پولیس کو شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم روکنے میں ناکامی کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی شرح میں ہوش رُبا اضافہ ہو رہا تھا اور اسکے علاوہ فائرنگ کے واقعات بھی سامنے آئے تھے، 2 جنوری کی رات اسلام آباد پولیس کے اے ٹی ایس اہلکاروں نے گاڑی نہ روکنے پر طالب علم اسامہ ندیم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post