یوفون کو پاکستان میں سروس دیتے ہوئے 20 سال مکمل ہوئے، اس موقع ایک ورچوئل تقریب کا انعقاد

یوفون کو پاکستان میں سروس دیتے ہوئے 20  سال مکمل ہوئے، اس موقع ایک ورچوئل تقریب کا انعقاد 

اسلام آباد:  پاکستانی ٹیلی کام برانڈ یوفون نے جنوری 29، بروز جمعہ اپنی شاندار اور معیاری سروسز کی فراہمی کے 20 سال مکمل ہونے پر جشن منایا۔ اس پر مسرت موقعہ کو ملک بھر میں موجود یوفون کے امپلائز کے ساتھ منانے کیلئے ایک ورچوئل تقریب کا انعقاد کیا گیا۔  پاکستان سوئیٹ ہومز کے بچوں کو اس پُر مسرت اور یادگار دن کا حصہ بنانے کیلئے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ ان کیلئے کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔ 

اس سال یوفون کے سابق سی ای او راشد خان سمیت اس دنیا  سے رخصت ہونے والوں کو دل کی گہرائی سے خراج تحسین  پیش کیا گیا۔ دشورار کن حالا ت کے باوجود پوری محنت اور جانفشانی سے بہترین سروس کی فراہمی کو یقینی بنانے پر امپلائز کو بھی سراہا گیا۔ 

ان تمام سالوں میں کسٹمرز پاکستانی  ٹیلی کا م برانڈ کی ترجیح رہے ہیں اور انہوں نے یوفون کی شاندار کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ کمپنی کے کامیابی کے ساتھ 20 سال مکمل ہونے کی خوشی میں کسٹمرز نے یوفون کو بھرپور انداز میں خراج تھسین پیش کیا ہے۔ ان پیغامات کو ایک خصوصی ویڈیو میں یکجا کیا گیا ہے جو ہمیں کمپنی کے ساتھ اپنے لوگوں کے ساتھ تعلقات کی جھلک دکھاتی ہے۔ 

گذشتہ عشرے کے دوران  یوفون نے متعدد  منفرد پروڈکٹس اور سروسز مارکیٹ میں متعارف کروائی ہیں بشمول  اس کی سر فہرست پروڈکٹ  ”سپر کارڈ “۔ اس طرح یہ نا صرف ٹیلی کا م سیکٹر میں تبدیلی کیلئے سرکردہ کردار پیش کر رہا ہے بلکہ کسٹمرز کو بھی معلومت تک رسائی، کم قیمت سروس اور انتخاب کی آزادی دے رہا ہے۔ 

نیٹ ورک اپنے اجراء سے آج تک عوام کو بہترین سروس فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے۔ یوفون نے کامیابی سے اس بات کا مظاہرہ کیا ہے کہ کسطرح ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے صارفین کے تجربے کو بہتر کیا جا سکتا ہے اور رسائی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ 

برانڈ نے بزنس ڈیولپمنٹ اور کسٹمر سروس میں نمایاں کارنامے سر انجام دیئے ہیں۔ اس نے ہمیشہ اپنے لوگوں کو بہترین مواقع فراہم کرنے کیلے اقدامات اُٹھائے ہیں۔ چاہے سماجی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے ساتھ اشتراک کر کے تبدیلی کے سفر پر گامزن ہونا ہو یا کسٹمرز کو بہترین ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرنے کی کوشش ہو، پاکستان کے عوام اس 20سال کے طویل سفر میں ہمیشہ توجہ کا مرکز رہے ہیں۔ 

 یوفون صارفین کی سہولت اور شاندار سروس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے عزم کے ساتھ اپنی سروس کے دائرہ کار کو مزید وسعت دے رہا ہے اور اپنے اعلان  ’تم ہی تو ہو‘  پر مکمل طور سے عمل پیرا ہے۔    

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post