میزان بینک نے مالیاتی ن31 دسمبر 2020 کو ختم ہونے والے سال کے تائج کا اعلان کردیا، بینک منافع میں متاثر کن اضافہ

میزان بینک نے مالیاتی ن31 دسمبر 2020 کو ختم ہونے والے  سال کے تائج کا اعلان کردیا، بینک منافع میں متاثر کن اضافہ 



کراچی: میزان بینک نے 31دسمبر  2020کو ختم ہونے والے سال کے  مالیاتی نتائج کا اعلان کردیاہے۔2020ء میں میزان بینک کا بعد از ٹیکس منافع پچھلے سال کی اسی مدّت کے15.23ارب روپے کے مقابلے میں 46فیصدکے متاثرکن اضافے کے ساتھ22.17ارب روپے رہا۔ اس بات کا اعلان میزان بینک کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کے بعد کیا گیا جس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین ریاض ایس اے اے ادریس نے کی جبکہ اس موقع پر بورڈ کے وائس چیئر مین فیصل اے ا ے اے النصر بھی موجود تھے۔  

2020میں کیپٹل میں 14.147ارب روپے کے اضافے کے ساتھ بینک کی فی حصص آمدنی گزشتہ سال کی اسی مدّت کے10.77روپے کے مقابلے میں بڑھ کر15.67روپے رہی۔
بورڈ نے حصص یافتگان کیلئے 20فیصد کے حساب سے 2روپے  فی شیئرکیش ڈیوڈنڈ دینے کی بھی منظوری دی۔ اس طرح 2020میں حصص یافتگان کو مجموعی طورپر 6روپے (60فیصد(کیش ڈیونڈ دینے کے ساتھ ساتھ 10فیصد بونس شیئر ز بھی دیا ہے۔ 

31دسمبر  2020 کو میزان بینک کے ڈپازٹس پچھلے سال کی اسی مدّت کے مقابلہ میں 35فیصد اضافے کے ساتھ1.25کھر ب روپے رہے۔ ڈپازٹس کی بنیاد پر میزان بینک پاکستان کا پانچواں بڑا بینک ہے۔ 880اے ٹی ایمز نیٹ ورکے ساتھ ملک کے 248شہروں میں میزان بینک کی 880برانچیں ہیں۔ ایپل اسٹور اور گوگل پلے اسٹور کی جانب سے مستقل طورپر میزان بینک کی موبائل ایپ کو پاکستان کی نمبر 1موبائل بینکنگ ایپ قراردیا جارہا ہے۔ حال ہی میں پاکستان بینکنگ ایوارڈ میں میزان بینک کو پاکستان کے بہترین بینک کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔اکتوبر میں منعقدہ سالانہ ایکسلینس ایوارڈز میں سی ایف اے سوسائٹی آف پاکستان نے میزان بینک کو بڑے بینکوں کی کیٹگری میں بہترین بینک کے ایوارڈ سے نوازا تھا۔ 

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post