سیرینا ہوٹل اسلام آباد نے 35 چترال فٹبالرز خواتین کی میزبانی کی ، خواتین فٹبال سپورٹس کیپ کے سلسلے میں اسلام آباد آئیں تھیں
اسلام آباد (ٹائمزآف چترال ویب ڈیسک) سرینا ہوٹل اسلام آباد نے چترال ویمن اسپورٹس کلب (سی ڈبلیو ایس سی) کی 35 سے زیادہ خواتین فٹبالرز کی میزبانی کی ۔ جنہوں نے حال ہی میں اسپورٹس کیمپ اور کھیلوں کے تبادلے کے لئے اسلام آباد گئیں تھیں۔ سرینا ہوٹلز، اسپورٹس ڈپلومیسی تحت ، مقامی کھیلوں کی تشہیر کرتا ہے اور ملک میں مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں کی تشہیر اور انھیں بین الاقوامی مقابلوں میں آگے لانے کے لئے اقدامات کی سرپرستی کرتا ہے۔
سی ڈبلیو ایس سی کا قیام 2018 میں کرشمہ علی نے رکھا تھا ، کرشمہ چترال کے ایک دور دراز خطے سے تعلق رکھنے والی فٹ بال کی معروف نوجوان خاتون بالر ہے ، جس نے فٹ بال کے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے اور چترال میں خواتین کے فٹ بال کو فروغ دینے کی کوششوں کی وجہ سے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کی ہے۔ انڈر 16 گرلز فٹ بالرز جناح اسٹیڈیم میں سات روزہ تربیتی کیمپ میں اسلام آباد کے اہم کوچوں سے تربیت حاصل کررہی تھیں۔
چترال کی بچیوں کی کھیلوں سے دلچسپی اور لگن کو دیکھتے ہوئے سی ای او سرینا ہوٹلوں عزیز بولانی نے کہا کہ وہ ایسے معاشروں سے جہاں روایات کو قائم رکھا جاتا ہے، سے حائل رکاوٹوں کے باوجود لڑکیوں کو کھیل کے لئے ایسے جذبے اور جوش کا مظاہرہ کرتے دیکھ کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ۔ کھیل ایک صحت مند سرگرمی ہے اور اس میں امن اور معاشرتی ترقی ، خاص طور پر چترال جیسے دور دراز علاقوں کے لئے ایک ہنر بننے کی صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا سرینا نے ہمیشہ معاشی مواقع اور کھیلوں کے منصوبوں کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے میں مدد کی ہے۔ ہم اس طرح کے کھیلوں میں خواتین اعلیٰ مقام دلانے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ہمیشہ تیار ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
Write commentsخبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ