-->
اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

2 فروری، 2021

کشمالہ طارق کے بیٹے کی گاڑی نے 6 افراد کو کچل دیا، 4 افراد موقع پر جاں بحق، مقدمہ درج

کشمالہ طارق کے بیٹے کی گاڑی نے 6 افراد کو کچل دیا، 4  افراد موقع پر جاں بحق، مقدمہ درج 



اسلام آباد (ویب ڈیسک ، 2 فروری 2021)  اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر وفاقی محتسب کشمالہ طارق کے پروٹوکول میں شامل 5 تیز رفتار گاڑیوں نے سگنل توڑتے ہوئے کار اور موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کشمالہ طارق کے شوہر کو گرفتار کر لیا باقی افراد فرار ہو گئے۔  پولیس حکام کے مطابق سیکٹر جی الیون کے سگنل پر کشمالہ طارق کے پروٹوکول میں شامل گاڑیوں نے ٹریفک کا اشارہ توڑتے ہوئے ایک گاڑی اور موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے۔


ایف آئی آر کے مطابق جاں بحق ہونے والے چاروں افراد اے این ایف کا ٹیسٹ دینے کے لیے مانسہرہ سے اسلام آباد آئے تھے۔ پولیس تفتیش میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ان  گاڑیوں میں ایک سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی شامل تھی۔ قافلے میں شامل گاڑیوں میں سے ایک کے اندر وفاقی محتسب کشمالہ طارق کے شوہر وقاص خان اور ان کا بیٹا اذلان بھی سوار تھے۔

واقعہ میں زخمی شہری کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کرنے کے بعد کشمالہ طارق کے شوہر وقاص خان کو پولیس نے حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے۔ جبکہ مقدمے میں نامزد کشمالہ طارق کا بیٹا اور 4 لوگوں کی موت کا سبب بننے والے اس قافلے میں شامل دیگر لوگ فرار ہو چکے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف ہر حال میں کارروائی کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔





کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں