-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

1 فروری، 2021

کرپشن اگر مجھ پر ثابت ہو تو مجھے گولی مار دی جائے: وزیردفاع پرویز خٹک

 

کرپشن اگر مجھ پر ثابت ہو تو مجھے گولی مار دی جائے:  وزیردفاع پرویز خٹک

پشاور ( ویب ڈیسک )  وفاقی وزیر پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی مجھ پر کرپشن ثابت کردے تو مجھے گولیاں مار دی جائیں۔  اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر پرویزخٹک کا  کہنا تھا کہ پشاور بی آر ٹی کے حوالے سے مجھ پر بہت تنقید ہوتی رہی، بی آر ٹی کا پنجاب کی میٹرو سے مقابلہ کیا جائے تو بی آر ٹی بین الاقوامی معیار کی بس سروس ہے، بی آر ٹی میں فیڈر روٹس بھی بنائے گئے ہیں جس کی وجہ سے اس کی تکمیل کی مدت اور لاگت میں اضافہ ہوا، بی آر ٹی منصوبے کی کامیابی سے اپوزیشن کے منہ بند ہوگئے ہیں۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مجھ پر کرپشن کے الزامات لگانے والوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ پاکستان میں کوئی بھی مجھ پر کرپشن ثابت کردے تو مجھے گولیاں مار دیں، پرویزخٹک کے گھر حرام کا پیسہ نہیں جاتا، مجھ پر الزامات لگانے والے خود کرپشن میں ملوث ہیں، پی ڈی ایم کی صورت تمام چور اکھٹے ہوگئے ہیں اور اکھٹے ہی مریں گے، سینٹ الیکشن میں ہمارے نمبر گیمز مکمل ہیں، ہم نہ کبھی پی ڈی ایم کے پاس گئے اور نہ جائیں گے، عمران خان نے چوروں کو احتساب کے دائرے میں لانے کی بات کی ہے اور ان کا احتساب ہو کر ہی رہے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں