کوکا۔کولا بیوریجز پاکستان کی جانب سے تحقیقی رپورٹ جاری، کمپنی کی سماجی و معاشی سرگرمیوں کے ذریعے ملکی معیشت پر قابل ذکر اثرات مرتب ہوئے۔ تحقیقی رپورٹ
اسلام آباد، 12 فروری، 2021۔ کوکا۔کولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ (سی سی آئی پاکستان) نے اسلام آباد میں جمعرات کو ایک پروقار تقریب میں سماجی معاشی اثرات پر مبنی اپنی حالیہ تحقیقی رپورٹ پیش کی۔ اس تحقیقی رپورٹ میں ملکی معیشت کے لئے سی سی آئی پاکستان کے کردار کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی سطح پر اسکے سماجی کاموں کے لئے سرمایہ کاری کے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
اس پروقار تقریب میں وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد مہمان خصوصی تھے جن کے ہمراہ پاکستان میں ترک سفیر عزت مآب احسان مصطفی یرداکل موجود تھے۔ دیگر قابل ذکر مہمانوں میں وزارت تجارت، وزارت صنعت، بورڈ آف انویسٹمنٹ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز)، ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان اور سی سی آئی پاکستان کی سینئر انتظامیہ کے افراد شامل تھے۔
اس جامع تحقیق کا لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے پروفیسر کاشف ملک نے انعقاد کیا۔ یہ تحقیق گزشتہ سالوں میں پاکستان کی خوشحالی کے لئے سی سی آئی پاکستان کی خدمات کا تفصیلی جائزہ پیش کرتی ہے۔
اس تحقیق میں شامل اہم نکات میں یہ انکشاف ہوا کہ برانڈ کی ویلیو چین میں مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا حصہ 1.95 رہا۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ سی سی آئی پاکستان کی جانب سے ہر 1 ملین خرچ کرنے پر ملکی معیشت میں 1.74 ملین روپے کی سرگرمی ہوئی۔ کمپنی کی جانب سے سالانہ 30 ارب روپے کا ٹیکس دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ برانڈ نے ٹیکسز کی مد میں ہر 1 ملین روپے کی ادائیگی پر برانڈ کے سپلائیرز اور وینڈرز نے مزید 2 لاکھ 10 ہزار روپے بھی ادا کئے۔ رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ سی سی آئی پاکستان نے روزگار کے بھرپور مواقع کی اہمیت پر زور دیا اور مقامی سطح پر بلاواسطہ 2500جبکہ بل واسطہ 10 ہزار سے زائد افراد کو روزگار فراہم کیا گیا۔
اپنے بنیادی کاروباری سماجی ذمہ داری کے پروجیکٹ "پانی" کے تحت سی سی آئی پاکستان کے ملک بھر میں تنصیب شدہ 28 واٹر فلٹریشن پلانٹس کے ذریعے روزانہ لاکھوں افراد مستفید ہوتے ہیں جبکہ تعبیر کے نام سے خواتین کو بااختیار بنانے کا اقدام بھی معاشرے میں گہرے اثرات مرتب کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی کے متعدد اقدامات کے ذریعے زندگی کے مختلف شعبوں میں بھی مثبت اثرات سامنے آئے۔
رپورٹ میں سماجی طور پر ذمہ دار کاروبار ادارے کے طور پر سی سی آئی پاکستان کی جانب سے ملک کی خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کی توثیق ہوتی ہے اور پاکستان کے ساتھ ساتھ کمپنی عوام کے فائدے کے لئے بھی نئے مواقع تلاش کرنے کا عمل جاری رکھے گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
Write commentsخبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ