-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

23 فروری، 2021

عضب کرپشن کی عجب کہانی ؛ میرٹ کی دھجیاں بکھیر دی گئیں ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی ڈاکٹر عائشہ کو نوازنے کیلئے تمام حدیں پار نجی ٹی وی کا ایسا دعویٰ

 

عضب کرپشن کی عجب کہانی ؛ میرٹ کی دھجیاں بکھیر دی گئیں ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی ڈاکٹر عائشہ کو نوازنے کیلئے تمام حدیں پار نجی ٹی وی کا ایسا دعویٰ


اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی سٹی 42 نیوز کے مطابق پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی ڈاکٹر عائشہ کو نوکری دینے کیلئے کنگ ایڈورڈ میں فیٹل میڈیسن کا شعبہ قائم کیا گیا اور انہیں براہ راست 19ویں گریڈ میں تعینات کرتے ہوئے دیگر مراعات بھی دی گئیں۔ انہیں کنٹریکٹ پر نہیں بلکہ سیدھا مستقبل بنیادوں پر نوکری پر رکھا گیا لیکن وہ نوکری حاصل کرنے کے فوری بعد ہی پاکستان سے لندن چلی گئیں ۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی صاحبزدی ڈاکٹر عائشہ کو سب سے پہلے فاطمہ جناح یونیورسٹی میں یہی شعبہ قائم کرتے ہوئے نوکری پر رکھا گیاتھا لیکن نظر انداز کیے گئے امیدواروں نے شور مچایا تو ان کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا تاہم فاطمہ جناح یونیورسٹی میں ناکامی کا سامنا ہونے کے بعد یہی منصوبہ کنگ ایڈورڈ میں اپنا یا گیا اور کامیابی کے ساتھ اس کو عملی جامہ پہنچایا گیا ۔

یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر عائشہ کی تقریر 12 جنوری کو کی گئی اور اگلے ہی روز وہ لندن چلی گئیں اور اس کیلئے انہیں رخصت پر جانے کی اجازت بھی دیدی گئی ۔دوسری جانب اس معاملے پر پنجاب حکومت کا اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آسکا۔


کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں