الکرم ٹیکسٹائل ملز نے ملازمین کو معیاری تشخیصی خدمات فراہم کرنے کیلئے ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سے اشتراک کرلیا

الکرم ٹیکسٹائل ملز نے ملازمین کو معیاری تشخیصی خدمات فراہم کرنے کیلئے ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سے اشتراک کرلیا

الکرم ٹیکسٹائل ملز نے اپنے ملازمین کو بہترین معیار کے امراض کی مفت تشخیصی خدمات کی فراہمی کے لئے فیئر ٹریڈ یو ایس اے کے تعاون سے ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سے شراکت داری کرلی ہے۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب میں (دائیں سے بائیں) ایف ٹی  یو ایس اے (پاکستان) کے فیلڈ منیجر وسیم خالق، الکرم ٹیکسٹائل ملز کی ہیڈ آف ایچ آر اینڈ کومزشہربانو رضا، عیسی لیب میں ریڈیولوجی اینڈ کارپوریٹ ریلیشنز کی ڈائریکٹر ڈاکٹر فرح عیسیٰ، اور الکرم ٹیکسٹائل ملز کے سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے ڈائریکٹر راحیل سیفی گروپ تصویر میں موجود ہیں۔

کراچی، 25 فروری، 2021۔ الکرم ٹیکسٹائل ملز نے اپنے ملازمین کو بہترین معیار کے امراض کی مفت تشخیصی خدمات کی فراہمی کے لئے فیئر ٹریڈ یو ایس اے کے تعاون سے ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سے شراکت داری کرلی ہے۔ اس منصوبے کا افتتاح کراچی میں مل کی حدود میں بنیادی خدمات کی فراہمی کے لئے لیب کا یونٹ قائم کیا گیا ہے جہاں پروفیشنل میڈیکل اسٹاف بھی موجود ہے۔ 

اس موقع پر افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر فرح عیسیٰ (ڈائریکٹر ریڈیولوجی اینڈ کارپوریٹ ریلیشنز۔ عیسیٰ لیب) اور راحیل سیفی (ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ – الکرم ٹیکسٹائل ملز) کے ہمراہ دیگر اہم شخصیات کے ساتھ ساتھ فیئر ٹریڈ یو ایس اے کی ورکر کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔ 

یہ اقدام الکرم ٹیکسٹائل ملز نے اپنے فیکٹری ملازمین کے لئے اٹھایا ہے کیونکہ فیکٹری کے تمام ملازمین فیئر ٹریڈ یو ایس اے کے فیئر ٹریڈ فنڈز کے استعمال کے لئے بااختیار ہیں۔ ایک ذمہ دار کاروباری ادارے کے طور پر الکرم ٹیکسٹائل ملز اپنے ملازمین کے لئے ہر طرح سے بہترین دیکھ بھال کو یقینی بناتی ہے اور یہ اشتراک اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے ہدف کے حصول کے عزم پر عمل درآمد کا منہ بولتا ثبوت ہے تاکہ صحت مندانہ زندگی کو یقینی بنایا جائے اور ہر عمر کے افراد کی دیکھ بھال کو فروغ دیا جاسکے۔ 

عالمی وبا کے تناظر میں بڑے کاروباری اداروں کی جانب سے ایسے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں جن میں اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ ملازمین کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔ گزشتہ سال ٹیکسٹائل کے شعبے بالخصوص برآمدات میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے لیکن کام کے سازگار حالات انتہائی ضروری ہیں تاکہ پاکستان کا مثبت چہرہ بھی دنیا کے سامنے آئے اور پائیدار ورکنگ ماڈل بھی قائم کیا جائے۔ الکرم جیسے بڑے ٹیکسٹائل ادارے اس پہلو سے آگے بڑھ رہے ہیں اور دیگر کاروباری اداروں کی پیروی کے لئے ٹھوس مثال قائم کررہے ہیں۔ 

 الکرم ٹیکسٹائل ملز پاکستان کی پہلی فیئر ٹریڈ سند یافتہ کمپنی ہے۔ فیئر ٹریڈ کی سندیافتہ الکرم ٹیکسٹائل ملز کی مصنوعات سے واضح ہوتا ہے کہ اس کاروباری ادارہ نے سخت معیارات کامیابی سے حاصل کرلئے ہیں اور وہ خصوصی طور پر وہ صحت و حفاظت، کام کرنے کے سازگار حالات اور منصفانہ معاوضہ پر توجہ دیتا ہے جو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف سے بھی ہم آہنگ ہیں۔ 

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post