-->

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

22 فروری، 2021

یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد عمران خان وزیر اعظم نہیں رہیں گے ، آصف زرداری نے تہلکہ خیزدعویٰ اور پراعتماد کیوں؟ وجہ بھی سامنے آگئی

 

یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد عمران خان وزیر اعظم نہیں رہیں گے ، آصف زرداری نے تہلکہ خیزدعویٰ اور پراعتماد کیوں؟ وجہ بھی سامنے آگئی


اسلام آباد( آن لائن ) پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کو کامیاب کروانے کیلئے پی ڈی ایم کے تین بڑوں نے محاذ سنبھال لیا ہے ، سابق صدر آصف علی زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی اسلام آباد سے کامیابی کے بعد عمران خان وزیراعظم نہیں رہے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے مشترکہ امیدوارسید یوسف رضا گیلانی کو کروانے کیلئے پی ڈی ایم کے تین بڑ رہنمانواز شریف ، آصف علی زرداری ، مولانا فضل الرحمن نے محاذ سنبھا ل لیا ہے اس حوالے سے سابق صدر آصف زرداری نے مخدوم احمد محمود،قمر زمان کائرہ و دیگر سے رابطے شروع کردیئے ہیں ، پنجاب سے پی ٹی آئی کے ناراض ایم این ایز سے رابطوں اور ملاقات کی ہدایت کی ہے ، ساتھ ہی سابق صدر آصف علی زرداری نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اگر یوسف ر ضا گیلانی اسلام آبا د سے کامیا ب ہو جاتے ہیں تو عمران خان وزیر اعظم نہیں رہیں گے، ادھر سابق وزیراعظم نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی ،رانا ثناء اللہ اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے رابطہ کیا ہے اور انہیں یہ ہدایت کی ہے وہ ن لیگ کے تمام ایم این ایز کا جلد اجلاس بلا ئیںجبکہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلئے مخالفین سے بھی ووٹ مانگیں۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے ایم این ایز کے ووٹ کیلئے مولانا فضل الرحمان اور محمود اچکزئی متحرک بھی متحر ک ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابقصدر آصف زرداری ،نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان روزانہ کی بنیادپر رابطے ہو رہے ہیں اور گیلانی کی کامیابی کے لئے پیشرفت ہو رہی ہے اس کا تفصیلی جائزہ لیا جارہا ہے، تینوں رہنمائوں کا موقف ہے کہ اگر پی ڈی ایم یوسف رضا گیلانی کی سیٹ نکالنے میںکامیاب ہوگئی تو قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی اور اسی وجہ سے تینوں رہنما ساری صورت حال کو مانیٹر کررہے ہیں اور تینوں کا توجہ کا مرکز وفاقی حکومت کی نشست ہے ،یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے اور آصف زرداری نے دعوی کیا ہے کہ وہ 20 سے25 ایم این اے گیلانی کو ووٹ کاسٹ کریںگے جو ا ن کی کامیابی کیلئے اہم کردار ادا کریں گے ۔

کوئی تبصرے نہیں:
Write comments

خبروں اور ویڈیوز کے لئے ہماری ویب سائیٹ وزیٹ کیجئے: پوسٹ پر تبصرہ کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزے کے بعد جلد پیج پر نمودار ہوجائے گا۔ شکریہ

نوٹ: ٹائمزآف چترال کی انتظامیہ اور اداراتی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچے توآپ بھی قلم اٹھائیے اور 400 سے 700 الفاظ پر مشتمل اپنی تحریر تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں ای میل ایڈریس timesofchitral@outlook.com آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

اپنے فیس بک آئی ڈی سے بھی آپ ویب سائیٹ پر کسی نیوز
یا بلاگ پر کومنٹ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

www.myvoicetv.com

مشہور اشاعتیں

loading...

تازہ ترین خبریں